ترکی کے مشہور ڈراما سیریل کورلش عثمان کے سیزن 2 کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جو پاکستان میں بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یہ ٹریلر کافی چونکا دینے والا ہے کیونکہ اس میں عثمان کے علاوہ جن کرداروں کو دکھایا گیا ہے وہ پہلی بار اس سیریل کا حصہ بن رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ترک ثقافت کے 3 اہم جز گھوڑے، عقاب اور بھیڑیئے کو بھی ٹریلر میں نمایاں جگہ دی گئی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

عثمان کے روپ میں اداکار براق اوزچیویت ایک بار اس کردار کو ادا کرنے کے لیے واپس لوٹ رہے ہیں۔

ان کے علاوہ ٹریلر میں ترکی کے لیجنڈ اداکار جنید آرکین کو دکھایا گیا جن کے ہاتھ میں عقاب تھا۔

جنید آرکین اس ڈرامے میں Aksakals کے سربراہ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

مگر ٹریلر میں جو کردار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا وہ تامیر یاگت کا تھا جن کے ساتھ ایک بھیڑیا دکھایا گیا کیونکہ کسی کو اندازہ نہیں کہ وہ کیا کردار ادا کرنے والے ہیں۔

درحقیقت سوشل میڈیا پر تو ایسی افواہیں ہیں کہ وہ درحقیقت ارطغرل غازی کے بڑھاپے کے روپ میں ڈرامے کا حصہ بن رہے ہیں، جس کی تصدیق کرنا ابھی ممکن نہیں، کیونکہ پروڈکشن ٹیم نے اس بارے میں کھ نہیں بتایا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ٹریلر میں جو کچھ کہا گیا اس کے مطابق 'راز کی حقیقت معلوم ہوگئی، عشق کی آگ بھڑکے اٹھی، اب سب کو آنے دو، یہ وہ وقت ہے جو راستہ کھولے گا، اب یہ اس راہ پر چلنے اور ریاست بننے کا وقت ہے'۔

ٹریلر کا آغاز اس ڈرامے کا پہلی بار حصہ بننے والے امین گورسی نے کیا جن کے کردار کے بارے میں بھی کوئی تفصیلات ابھی موجود نہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

واضح رہے کہ کورلش عثمان سیزن ون میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا جو منگولوں اور کلوچسائیار قلعے میں موجود دشمنوں کے خلاف تھی۔

پہلے سیزن کا اختتام جون کے آخر میں ہوا اور جس موڑ پر اسے ختم کیا گیا، اس نے لوگوں کے اندر دوسرے سیزن کے اشتیاق کو بڑھا دیا تھا اور جب سے وہ اس کا انتظار کررہے ہیں۔

خیال کیا جارہا ہے کہ سیزن 2 کا آغاز اکتوبر یا نومبر میں ہوگا جس کا آفیشل ٹریلر ستمبر کے شروع میں جاری کیا گیا تھا اور اب ٹیزر ٹریلر سامنے آیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ارطغرل کے کرداروں میں سے صرف بامسی اور عبدالرحمٰن کورلش عثمان کے سیزن 1 میں نظر آئے تھے، جن کے بارے میں امید ہے کہ وہ سیزن 2 میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

خیال رہے کہ کورلش عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی اور محمد بوزداغ کا کہنا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں