کبھی لڑائی شروع نہ کرنے سے متعلق کنگنا رناوٹ کی ٹوئٹ پر شنیرا اکرم کا طنز

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2020
کنگنا رناوٹ کا خیال ہے کہ وہ ویسے لڑاکا مشہور ہیں لیکن وہ خود کبھی لڑائی شروع نہیں کرتیں—  فائل فوٹوز:انسٹاگرام
کنگنا رناوٹ کا خیال ہے کہ وہ ویسے لڑاکا مشہور ہیں لیکن وہ خود کبھی لڑائی شروع نہیں کرتیں— فائل فوٹوز:انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ اگرچہ باک اداکارہ کہلاتی ہیں اور ان کے حوالے سے خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری اور خواتین کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر بات کرتی رہتی ہیں۔

تاہم ساتھ ہی انہیں تنگ نظر، ڈراما کوئین اور اسکینڈل کوئین بھی کہا جاتا ہے اور وہ آئے دن اپنے رویے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

گزشتہ دنوں وہ اپنے گھر پر توڑ پھوڑ اور خود کو ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے شہ سرخیوں میں تھیں اور بعدازاں ممبئی میونسپل انتظامیہ نے ان کے بنگلے کے کچھ حصے کو غیر قانونی قرار دے کر توڑا تھا۔

ممبئی میونسپل انتظامیہ نے اداکارہ کے بنگلے کے کچھ حصے کو غیر قانونی قرار دیا تھا جب اداکارہ کی جانب سے ریاستی حکمران جماعت شیو سینا اور وزیر اعلیٰ مہاراشٹر کے خلاف باتیں کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: گھر کی توڑ پھوڑ کے بعد کنگنا رناوٹ کو وزیر جیسی سیکیورٹی فراہم

میونسپل انتظامیہ نے اداکارہ کو بنگلے کا غیر قانونی حصہ خالی کرنے کا نوٹس بھی دیا تھا تاہم مذکورہ جگہ خالی نہ کیے جانے پر میونسپل انتظامیہ نے 9 ستمبر کو توڑ پھوڑ شروع کی تو اداکارہ نے ممبئی حکومت اور مقامی انتظامیہ کے خلاف متعدد نفرت انگیز ٹوئٹس کیں اور ساتھ ہی انہوں نے ممبئی کو پاکستان کا مقبوضہ علاقہ بھی قرار دیا تھا۔

کنگنا رناوٹ کی جانب سے ممبئی کو پاکستان کا مقبوضہ علاقہ قرار دیے جانے کے بعد انہیں اپنے ہی بھارتیوں نے دھمکیاں دینا شروع کی تھیں، جس کے بعد مرکزی حکومت نے انہیں اعلیٰ سیکیورٹی فراہم کی تھی۔

بعد ازاں کنگنا رناوٹ نے اپنے بنگلے کی توڑ پھوڑ رکوانے کے لیے ممبئی ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر بھی حاصل کیا تھا، جس کے بعد میونسپل انتظامیہ نے بنگلے کی توڑ پھوڑ روک دی تھی۔

علاوہ ازیں رواں ماہ ہی اداکارہ کے خلاف ریاستی وزیر داخلہ انیل دیش مکھ کی جانب سے موصول ہونے والے خط کے بعد تفتیش شروع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوٹ کے خلاف منشیات کے استعمال کی تفتیش شروع

اس سب کے باوجود کنگنا رناوٹ ٹوئٹر پر متنازع بیانات دینے سے باز نہیں آتیں اور کسی نہ کسی اداکارہ سے الجھتی یا پاکستان کے خلاف بیان بازی کرتی نظر آتی ہیں۔

اور اب کنگنا رناوٹ کا خیال ہے کہ وہ ویسے لڑاکا مشہور ہیں لیکن وہ خود کبھی لڑائی شروع نہیں کرتیں اور کوئی یہ ثابت کردے کہ وہ لڑائی شروع کرتی ہیں تو وہ سوشل میڈیا بھی چھوڑنے کو تیار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کنگنا رناوٹ نے کہا کہ میں شاید بہت 'لڑاکو' مشہور ہوں لیکن یہ سچ نہیں ہے۔

کنگنا رناوٹ نے کہا کہ میرا کبھی لڑائی شروع نہ کرنے کا ریکارڈ ہے، اگر کسی ثابت کردیا کہ ہمیشہ میں لڑائی کا آغاز کرتی ہوں تو میں ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دوں گی۔

مزید پڑھیں: بھارتی مسئلے میں پاکستان کو گھسیٹنے پر مومنہ اور ارمینہ کا کنگنا کو کرارا جواب

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی لیکن ہر لڑائی کو ختم ضرور کرتی ہوں۔

کنگنا رناوٹ کے اس ٹوئٹ پر پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ خاموش نہ رہ سکیں اور طنز کردیا۔

شنیرا اکرم نے کنگنا رناوٹ کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہوسکتا ہے آپ لڑائی شروع نہ کرتی ہوں، لیکن آپ مدر ٹریسا بھی نہیں ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں