سام سنگ نے اپنا نیا اور کم قیمت فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 20 ایف ای متعارف کرادیا ہے۔

23 ستمبر کو ایک آن لائن ایونٹ کے دوران کمپنی کی جانب سے سام سنگ نے ایس 20 سیریز کا یہ کم قیمت اسمارٹ فون پیش کیا۔

درحقیقت جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے یہ نیا فون اس احساس کے ساتھ پیش کیا گیا کہ صارفین نئے فونز پر ایک ہزار ڈالرز خرچ کرنے کے لیے تیار نہیں۔

خاص طور پر کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں لوگوں نے ماضی کے مقابلے میں اپنے اخراجات کو کم کیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال ایس 10 لائٹ کو کو پیش کیا گیا تھا مگر اس بار ایس 20 ایف ای یا فین ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے کیونکہ گزشتہ سال کی ڈیوائس لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں بن سکی تھی۔

جیسا نام سے ہی عندیہ ملتا ہے کہ یہ ایس 20 کا ایک اپ ڈیٹ ورژن ہے جو قیمت اور فیچرز کے لحاظ سے فلیگ شپ فون سے کچھ کمتر ہے۔

اس فون میں 6.5 انچ فلیٹ ڈسپلے دیا گیا ہے جو ایس 20 سے بڑا مگر ایس 20 پلس سے کم ہے تاہم کواڈ ایچ ڈی پلس کی بجائے ایف ایچ ڈی پلس سپورٹ فراہم کرتا ہے جیسا گلیکسی اے 71 میں دیا گیا، جبکہ 120 ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔

اس میں ایس 20 کی طرح 8 جی بی ریم کی بجائے 6 جی بی ریم دی گئی ہے تاہم 128 جی بی اسٹوریج فلیگ شپ ورژن جتنی ہی ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اسی طرح فلیگ شپ فون والا اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر (5 جی ورژن کے لیے)بھی دیا گیا ہے جبکہ ایکسینوس 990 پراسیسر 4 جی ماڈلز کے لیے ہوگا، بیٹری کو 4000 ایم اے ایچ سے بڑھا کر 4500 ایم اے ایچچ کردیا گیا ہے۔

اس میں ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنٹ ایس 20 جیسے ہی ہیں جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی 2.5 سے کیا ہے۔

فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جبکہ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ ایس 20 میں ٹیلی فوٹو کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ یہ 5 جی اور 4 جی ورژنز میں دستیاب ہوگا۔

یہ فون مختلف ممالک میں 2 اکتوبر سے دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت ایس 20 سے 300 ڈالرز کم یعنی 700 ڈالرز (ایک لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں