• KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:46am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:56am
  • KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:46am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:56am

دنیا کی مقبول ترین سائٹ ایک دہائی بعد بدلنے کے لیے تیار

شائع September 24, 2020
— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

وکی پیڈیا دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹس میں سے ایک ہے اور 10 سال بعد پہلی بار اس کو ری ڈیزائن کیا جارہا ہے۔

کسی بھی موضوع کے بارے میں لوگ انٹرنیٹ پر اکثر سب سے پہلے وکی پیڈیا کا رخ کردتے ہیں اور اب اس کے ڈیسک ٹاپ ورژن کو زیادہ یوزر فرینڈلی بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جو 2 سال تک متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہمارے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ کچھ نئے آئیڈیا صارفین کے ڈیفالٹ تجربے کا حصہ بنایا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ آئندہ برسوں میں ویب ٹیم تحقیق کرکے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بہتری لائے گی۔

نئی سائٹ کچھ ایسی ہوگی
نئی سائٹ کچھ ایسی ہوگی

ان میں سے ایک بڑی تبدیلی کانٹینٹس ٹلب تک رسائی ہوگی، اب اسکرولنگ اور سیکشنز کو اسکیپ کرنے کی بجائے کونٹینٹس ٹیبل پر اوپری کونے تک رسائی حاصل کرکے اسکرول کیے بغیر کسی بھی سیکشن پر جانا ممکن ہوگا۔

اس کے علاوہ سائیڈ بار کو بھی نیا کیا جائے گا تاکہ مواد پڑھنے والے اس پر زیادہ توجہ مرکوز کرسکیں۔

اسی طرح زبان کی آسان تبدیلی ایک بٹن کلک کرنے سے ممکن ہوسکے گی۔

وکی پیڈیا کی جانب سے ان سائٹ سرچ ٹول کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ صارفین کے لیے پیجز سرچ کرنا آسان ہوجائے۔

وکی پیڈیا کے لوگو کو بھی کچھ بدلا جائے گا اور یہ زیادہ رنگا رنگ ہوجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 2 دسمبر 2024
کارٹون : 1 دسمبر 2024