• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

سچا پیار تلاش کرنے پر مبنی ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘

شائع October 8, 2020
ویب سیریز کو 30 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
ویب سیریز کو 30 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

سچا پیار ڈھونڈنے والے پریمیوں کی تلاش پر مبنی پاکستانی ویب سیریز ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کی ٹریلر جاری کردیا گیا۔

’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کو گزشتہ برس کے آغاز سے بنائے جانے کا کام جاری تھا اور رواں برس کے آغاز تک سیریز کی عکس بندی مکمل کرکے ایڈیٹنگ کا کام جاری تھا۔

پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ ویب سیریز کو رواں سال کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گا اور اب سیریز کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں ماہ 30 اکتوبر کو ریلیز کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا۔

ہدایت کار مہرین جبار کی ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر ہی ریلیز کیا جائے گا۔

زی فائیو سمیت ویب سیریز کی مرکزی اداکارہ مدیحہ امام اور بلال عباس خان نے بھی انسٹاگرام پر سیریز کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اسے 30 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

زی فائیو نے ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ سیریز کی تمام قسطیں 30 اکتوبر ہی جاری کردی جائیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کی مرکزی کاسٹ میں بلال عباس خان اور مدیحہ امام شامل ہیں جب کہ سیریز میں حنا بیت، محمد احمد، بیو رانا ظفر، فرقان صدیقی، مریم سلیم، کنزہ رزاق اور کرن حق شامل ہیں۔

’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کی کہانی معروف لکھاری عمیرہ احمد نے لکھی ہے جو اس سے قبل زندگی گلزار ہے سمیت کئی مقبول ڈرامے لکھ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلال عباس کی ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘

’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کی مرکزی کہانی متوسط طبقے کی لڑکی اور لڑکے کی جانب سے شادی کے لیے امیر اور سچا پیار کرنے والے ساتھی تلاش کرنے کے گرد گھومتی ہے۔

تاہم ساتھ ہی ویب سیریز میں رشتہ کرانے والے افراد اور خاندان کی جانب سے جوان ہوتے بچوں کی شادی کے لیے رشتے کرانے کے لیے طرح طرح کے کام کرنے کو بھی ہلکے پھلکے انداز میں دکھایا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ویب سیریز کی کہانی پاکستانی ڈراموں اور فلموں جیسی ہی ہے اور اسے دیگر اہل خانہ کے ساتھ بے فکری سے دیکھا جا سکتا ہے۔

’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کی ٹریلر ایک ایسے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے جب کہ زی فائیو پر جاری کی گئی پاکستانی کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کو پاکستان میں بند کیا گیا ہے۔

چڑیلز کی پاکستان میں بندش پرجہاں اداکاروں نے غصے کا اظہار کیا ہے، وہیں عام شائقین نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024