بجرنگی بھائی جان کی 'مُنّی' سلمان خان کے ساتھ دوبارہ اداکاری کی خواہاں

اپ ڈیٹ 19 نومبر 2020
ہرشالی ملہوترا نے 2015 میں فلم 'بجرنگی  بھائی جان' سے بطور چائلڈ اسٹار ڈیبیو کیا تھا—اسکرین شاٹ
ہرشالی ملہوترا نے 2015 میں فلم 'بجرنگی بھائی جان' سے بطور چائلڈ اسٹار ڈیبیو کیا تھا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ فلم 'بجرنگی بھائی جان' میں چائلڈ اسٹار کا کردار ادا کرنے والی ہرشالی ملہوترا نے سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ہرشالی ملہوترا نے 2015 میں فلم 'بجرنگی بھائی جان' سے بطور چائلڈ اسٹار اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

انہوں نے فلم میں ایک گونگی بہری لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو مسلمان اور پاکستانی ہوتی ہے، لیکن بھارت سے واپسی پر اپنے والدین سے بچھڑ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی فلم پہلی بار چین میں ریلیز ہوگی

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ سلمان خان بچی کو اس کے والدین سے ملوانے کے لیے پاکستان پہنچتے ہیں اور اس کی مدد کرتے ہیں۔

اس وقت ہرشالی ملہوترا کی عمر 7 سال تھی اور انہوں نے اپنی فلم کے لیے بہترین ڈیبیو فیمیل ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

فلم میں سلمان خان کے علاوہ نوازالدین صدیقی، کرینہ کپور اور مہر وج نے اداکاری کی تھی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اب 5 برس بعد بھارت کے تہوار دیوالی کے موقع پر ہرشالی ملہوترا کی تصاویر وائرل ہوئیں جس میں وہ بالکل مختلف نظر آرہی ہیں۔

وہ اب 12 سال کی ہیں اور ان کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلم 'بجرنگی بھائی جان' کا ٹریلر ریلیز

ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں انہوں نے سُرخ رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، ایک تصویر میں وہ رنگولی بنارہی ہیں جبکہ اگلی تصویر میں ان کے ہاتھ میں دیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ہرشالی ملہوترا نے کہا کہ وہ ایک اداکارہ بننا چاہتی ہیں، انہوں نے کہا کہ 'جیسے ہی مجھے کوئی اچھا رول ملے گا میں بڑی اسکرین پر واپس آؤں گی'۔

اپنی تصاویر وائرل ہونے سے متعلق ہرشالی ملہوترا نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ میری تصاویر دوبارہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

انہوں نے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جو ان سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق ہرشالی ملہوترا نے بتایا کہ ان کی والدہ ان کے اکاؤنٹس ہینڈل کرتی ہیں کیونکہ ان کی والدہ کا خیال ہے کہ وہ خود سے یہ سب ہینڈل کرنے کے لیے ابھی بہت چھوٹی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ حوصلہ افزائی کے لیے مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات سے آگاہ رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں: 'بجرنگی بھائی جان تمام ریکارڈز توڑ چکی ہے'

ہرشالی نے یہ بھی بتایا کہ 'بجرنگی بھائی جان' کے بعد انہیں کئی فلموں کی آفر ہوئی تھیں یہاں تک کہ ساؤتھ سے بھی لیکن وہ رولز 'مُنّی' جتنے اچھے نہیں تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی پڑھائی اور اپنے شوق کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہوں، لہٰذا میں اپنی پڑھائی کی وجہ سے کسی اچھے رول کو مسترد نہیں کروں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ہرشالی ملہوترا نے ایک سوال کےجواب میں کہا کہ وہ دوبارہ سلمان انکل کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی اور دیگر تمام سپر اسٹارز بھی بہت زبردست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر مجھے موقع ملا اور میرا رول اچھا ہوا تو میں کسی بھی سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی'۔

بجرنگی بھائی جان کی چائلڈ اسٹار نے کہا سلمان خان بہت خیال رکھنے والے، مزاحیہ اور بہت زیادہ تعاون کرتے ہیں اور وہ شاٹس کے درمیان میری رہنمائی بھی کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان کیونکہ بہت مصروف شخصیت ہیں لہٰذا ہم زیادہ بات چیت نہیں کرتے لیکن میں انہیں ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتی ہوں اور مختلف مواقع پر میسج بھی کرتی ہوں۔

تبصرے (0) بند ہیں