بگ باس سیزن 6 سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اکتوبر میں مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اب انہوں نے بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین سے شادی کرلی ہے۔

اس شادی کی ایک ویڈیو آن لائن وائرل ہوئی ہے جس میں مفتی انس اور ثنا خان کی شادی کی رسومات کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دولہا اور دلہن دونوں سفید رنگ کے عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بیٹھا ہوا ایک کیک کاٹ رہا ہے جس پر نکاح مبارک لکھا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ اکتوبر میں ثنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شوبز کو خیر باد کہنے سے متعلق اعلان کیا۔

ثنا خان نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں شوبز چھوڑنے سے متعلق بیان انگریزی، اردو اور رومن میں جاری کیا۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں اس اعلان کو اپنی زندگی کا سب سے پرمسرت لمحہ قرار دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی اس سفر میں ان مدد اور رہنمائی کرے۔

ثنا خان نے اپنی پوسٹ میں لوگوں سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

اس حوالے سے جاری بیان میں انہوں نے لکھا کہ بھائیوں اور بہنو! آج میں اپنی زندگی کے اہم موڑ پر آپ سے بات کررہی ہوں، میں سالوں سے شوبز (فلم انڈسٹری) کی زندگی گزار رہی ہوں اور اس عرصے میں مجھے اپنے چاپنے والوں سے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت اپنے چاہنے والوں کی طرف سے نصیب ہوئی جس کے لیے میں ان کی شکر گزار ہوں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے لکھا کہ لیکن اب کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس غالب ہے کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد کیا صرف یہی ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے؟

بھارتی اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا انسان پر یہ فرض عائد نہیں ہوتا کہ وہ اپنی زندگی ان لوگوں کی خدمت میں گزارے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں؟

انہوں نے مزید لکھا کہ کیا انسان کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ اسے کسی بھی وقت موت آسکتی ہے؟ اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے؟

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ان 2 سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کررہی ہوں خاص طور پر اس دوسرے سوال کا کہ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے لکھا کہ اس سوال کا جواب میں نے اپنے مذہب میں تلاش کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ دنیا کی یہ زندگی اصل میں مرنے کے بعد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔

ثنا خان نے لکھا کہ وہ (زندگی) اسی صورت میں بہتر ہوگی جب بندہ اپنے پیدا کرنے والے کے حکم کے مطابق زندگی گزارے، صرف دولت اور شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائے بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے اور اپنے پیدا کرنے والے کے بتائے ہوئے طریقے پر چلے۔

ثنا خان نے لکھا کہ وہ (زندگی) اسی صورت میں بہتر ہوگی جب بندہ اپنے پیدا کرنے والے کے حکم کے مطابق زندگی گزارے صرف دولت اور شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائے بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے اور اپنے پیدا کرنے والے کے بتائے ہوئے طریقے پر چلے۔

انہوں نے درخواست کی کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میری دعا کو قبول فرمائے اور آئندہ سے متعلق میرے عزم یعنی اپنے خالق کے حکم کے مطابق اور انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس پر استقامت نصیب فرمائے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بھارتی ادکارہ نے گزارش کی آئندہ انہیں کبھی شوبز کے کسی کام کے لیے دعوت نہ دی جائے۔

ثنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی شوٹ ڈائریز اور ٹرپز سے متعلق اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹادی ہیں۔

بھارتی اداکارہ ثنا خان نے بولی وڈ فلمز ہلہ بول، جے ہو، وجہ تم ہو اور ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا میں کام کیا۔

انہوں نے ریئلٹی ٹی وی شو ‘خطروں کے کھلاڑی’، کامیڈی نائٹس بچاؤ، انٹرٹینمنٹ رات، جھلک دکھلا جا 7 اور کچن چیمپئن میں بھی حصہ لیا تھا۔

اس کے علاوہ ثنا خان نے تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا، سال 2007 میں انہوں نے بولی وڈ فلم دھن دھنا دھن گول میں آئٹم سانگ ’بلو رانی’ بھی کیا تھا۔

گزشتہ برس عامر خان کی سپرہٹ فلم 'دنگل' سے بولی وڈ میں مشہور ہونے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی صنعت کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انسٹاگرام میں ایک پوسٹ میں زائرہ وسیم نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے کیرئیر کا انتخاب ان کے مذہبی عقائد پر اثر انداز ہورہا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں