زی ٹی ای کا نیا مڈرینج 5 جی اسمارٹ فون پیش

01 دسمبر 2020

ای میل

— فوٹو بشکریہ زی ٹی ای
— فوٹو بشکریہ زی ٹی ای

زی ٹی ای نے اپنا نیا اسمارٹ فون بلیڈ 20 پرو 5 جی پیش کردیا ہے۔

یہ مڈرینج اسمارٹ فون اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر سے لیس ہے اور محض 7.9 ملی میٹر پتلا ہے جس کے تحفظ کے لیے ڈوئل گلاس باڈی سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

بلیڈ 20 پرو میں 6.47 انچ کا کروڈ امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

واٹر ڈراپ نوچ میں 20 سیلفی میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

اس فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ کوالکوم چارج 4 پلس سپورٹ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ زی ٹی ای
فوٹو بشکریہ زی ٹی ای

اسی طرح کمپنی نے اپنے می فیور 10 یوزر انٹرفیس کا امتزاج اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر چوکور کٹ آؤٹ میں 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

اس سیٹ اپ میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لین، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا مگر دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

تاہم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ فون صارفین کو 2798 چینی یوآن (لگ بھگ 68 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہوگا۔