• KHI: Fajr 4:17am Sunrise 5:44am
  • LHR: Fajr 3:24am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:01am
  • KHI: Fajr 4:17am Sunrise 5:44am
  • LHR: Fajr 3:24am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 3:21am Sunrise 5:01am

کیا شاہد آفریدی اور امریکی اداکار جینسن ایکلز ہم شکل ہیں؟

شائع December 8, 2020
ٹوئٹر صارفین نے شاہد آفریدی اور امریکی اسٹار جینسن ایکلز کے درمیان مماثلت نوٹ کی اور اس حوالے سے تبصرے کرنا شروع کردیے— فائل فوٹوز: ٹوئٹر
ٹوئٹر صارفین نے شاہد آفریدی اور امریکی اسٹار جینسن ایکلز کے درمیان مماثلت نوٹ کی اور اس حوالے سے تبصرے کرنا شروع کردیے— فائل فوٹوز: ٹوئٹر

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی، جو 'لالہ' اور 'بوم بوم' کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، کرکٹ شائقین میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں۔

حال ہی میں ایسا لگا کہ شاہد آفریدی کے مداحوں کو ان کا ہمشکل آن لائن ہی مل گیا جس کے حوالے سے تبصرے جاری ہیں کہ آیا وہ شاہد آفریدی ہیں یا کوئی اور۔

پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے حال ہی میں شاہد آفریدی اور امریکی اسٹار جینسن ایکلز کے درمیان مماثلت نوٹ کی اور اس حوالے سے تبصرے کرنا شروع کردیے۔

تاہم صارفین کی جانب سے نوٹ کی گئی مماثلت حیران کن بھی ہے لیکن کچھ صارفین نے اس مماثلت کو پسند کیا اور کچھ تو انہیں شاہد آفریدی ہی سمجھ بیٹھے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اداکار کی تصاویر کو دیکھا جائے تو ان کے ہنسنے کا انداز اور ہیئر اسٹائل شاہد آفریدی سے کچھ ملتا جلتا ہے۔

ریحام نامی صارف نے ٹوئٹر پر جینسن ایکلز کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ انہیں بہت پسند کرتی ہیں۔

جس کے بعد کچھ صارفین نے اسی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں شاہد آفریدی جیسا قرار دیا۔

ایمان نامی صارف نے لکھا کہ آفریدی یہاں اچھے لگ رہے ہیں۔

انس نامی صارف نے لکھا کہ لالہ یہاں تھوڑے مختلف دکھائی دے رہے ہیں۔

اے نامی صارف نے شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ شاہد آفریدی کیا یہ آپ ہیں؟

شزا نامی صارف نے بھی پوچھا کہ شاہد آفریدی کیا یہ آپ ہیں؟

عادل نامی صارف نے لکھا کہ ارے یہ تو اپنا لالہ ہے۔

میر سیاوش نامی ٹوئٹر ہینڈل نے سوال کیا کہ 'کون ہے یہ غریبوں کا شاہد آفریدی'؟

کوکولوکو ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ماشااللہ لالہ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔

بعد ازاں ریحام نامی صارف جس نے پہلے امریکی اداکار کی تصاویر شیئر کی تھیں، نے ان تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جینسن ایکلز، شاہد آفریدی جیسے نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 مئی 2024
کارٹون : 23 مئی 2024