سال 2020 میں دنیا بھر کے لوگ کیا سرچ کرتے رہے؟

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2020
جاپانی اداکار و ہولی وڈ اداکارہ کی موت کےبعد انہیں زیادہ تلاش کیا گیا، کاملا ہیرس کو بھی زیادہ سرچ کیا گیا—فائل فوٹو: اے پی/ فیس بک/ ٹوئٹر
جاپانی اداکار و ہولی وڈ اداکارہ کی موت کےبعد انہیں زیادہ تلاش کیا گیا، کاملا ہیرس کو بھی زیادہ سرچ کیا گیا—فائل فوٹو: اے پی/ فیس بک/ ٹوئٹر

سال 2020 کا اختتام ہونے سے قبل ہی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے رواں سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خبروں، افراد، واقعات، فلموں اور کھیلوں کی فہرست جاری کردی۔

گوگل نے نہ صرف گلوبل سرچ کی فہرست جاری کی ہے بلکہ دنیا کے درجنوں ممالک کی فہرست بھی جاری کی ہے کہ وہاں کے لوگ سال بھر کیا تلاش کرتے رہے۔

گوگل نے دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی 11 کیٹیگریز کی فہرست جاری کی ہے، جس میں تلاش، خبریں، اداکار، ایتھلیٹس، کنسرٹس، گیمز، نقصان، شاعری، فلمیں، شخصیات، کھانے پکانے کی تراکیب اور ٹی وی شوز کی فہرست شامل ہے۔

مذکورہ 11 کیٹیگریز میں سے دو بڑی کیٹیگریز یعنی تلاش اور خبر کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر 'کورونا وائرس' رہا۔

دوسرے نمبر پر امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج رہے، جنہیں دنیا بھر میں نہ صرف زیادہ سرچ کیا گیا بلکہ ان سے متعلق خبریں بھی پڑھی اور تلاش کی گئیں۔

گوگل ٹرینڈز کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کی 11 کیٹیگریز میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی چیزوں، افراد یا خبروں کی فہرست درج ذیل ہے۔

سرچ

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متعلق معلومات کو تلاش کیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متعلق معلومات کو تلاش کیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

کورونا وائرس

انتخابی نتائج

کوبی برنٹ

زوم

آئی پی ایل

انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ

کورونا وائرس اپڈیٹ

کورونا وائرس سمٹمس

جوبائیڈن

گوگل کلاس روم

نیوز

دنیا بھر میں کورونا کی خبریں ہی سب سے زیادہ تلاش کی گئیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
دنیا بھر میں کورونا کی خبریں ہی سب سے زیادہ تلاش کی گئیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

کورونا وائرس

انتخابی نتائج

ایران

بیروت

ہنٹا وائرس

اسٹیملس چیکس

ان امپلائمنٹ

ٹیسلا اسٹاک

بہار الیکشن رزلٹ

بلیک لائیو میٹرز

اداکار

دنیا بھر میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے اداکاروں میں لیا مشیل بھی شامل رہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
دنیا بھر میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے اداکاروں میں لیا مشیل بھی شامل رہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

ٹام ہانکس

جیکوئن فیونکس

امیتابھ بچن

رکی گرویس

جاڈا پنکٹ اسمتھ

جسٹن ہارٹلے

لیا مشیل

الیزر گومز

انسل الگورٹ

مخیل افرموو

انتقال کرجانے والے لوگ

رواں سال بچھڑ جانے والے جن افراد کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا، ان میں برطانوی ٹی وی اداکارہ و میزبان کیرولین فلیک بھی شامل رہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
رواں سال بچھڑ جانے والے جن افراد کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا، ان میں برطانوی ٹی وی اداکارہ و میزبان کیرولین فلیک بھی شامل رہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

کوبی برنٹ

نایا ریویرا

چیڈوک بوسمین

سشانت سنگھ راجپوت

جارج فلائیڈ

ہروما میورا

کیرولین فلیک

ڈیاگو میراڈونا

سین کانری

ایڈی وین ہیلن

فلمیں

اس سال جن فلموں کو زیادہ تلاش کیا گیا ان میں پولش رومانٹک فلم 365 ڈیز بھی شامل رہی—اسکرین شاٹ/ نیٹ فلیکس
اس سال جن فلموں کو زیادہ تلاش کیا گیا ان میں پولش رومانٹک فلم 365 ڈیز بھی شامل رہی—اسکرین شاٹ/ نیٹ فلیکس

پیراسائیٹ

1917

بلیک پینتھر

365 ڈیز

کونٹیجن

ٹینیٹ

انولا ہومز

برڈس آف پرے

مولان

جوجو رابٹ

شخصیات

پہلی نائب امریکی صدر منتخب ہونے والی کمالا ہیرس سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات میں شامل رہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
پہلی نائب امریکی صدر منتخب ہونے والی کمالا ہیرس سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات میں شامل رہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

جوبائیڈن

کم جونگ ان

بورس جانسن

کمالا ہیرس

ٹام ہانکس

جیکب بلیک

کانیے ویسٹ

گیسلین میکسویل

اگست اسلینا

ریان نیومین

ان کیٹیگریز کے علاوہ بھی گوگل نے ایتھلیٹس، کھانے پکانے کی تراکیب اور ٹی وی شوز سمیت دیگر کیٹیگریز کی فہرست جاری کی ہے، تاہم بدقسمتی سے کسی بھی کیٹیگری میں کوئی پاکستانی چیز، شخصیات یا مسئلہ دنیا میں تلاش کیے جانے والے 10 بڑے مسائل، شخصیات، کھیلوں اور کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہوسکا۔

شمالی کوریا کے سربراہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی دوسری شخصیت رہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
شمالی کوریا کے سربراہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی دوسری شخصیت رہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں