ڈیزائنر ایچ ایس وائے کے ڈیبیو کردار کی جھلک سامنے آگئی

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2020
وہ ڈراما 'پہلی سی محبت' میں اداکارہ مایا علی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے— فوٹو: ایچ ایس وائے انسٹاگرام
وہ ڈراما 'پہلی سی محبت' میں اداکارہ مایا علی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے— فوٹو: ایچ ایس وائے انسٹاگرام

رواں برس اگست میں پاکستان کے نامور ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے ٹیلی ویژن (ٹی وی) پر اداکاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایچ ایس وائے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے متعلق اعلان کیا تھا۔

حسن شہریار نے ڈرامے کی اسکرپٹ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'پہلی سی محبت، میں ٹی وی پر اپنے ایکٹنگ ڈیبیو کے اعلان کے لیے پُرجوش ہوں'۔

مزید پڑھیں: ڈیزائنر ایچ ایس وائے اداکاری کے لیے تیار

وہ ڈراما 'پہلی سی محبت' میں اداکارہ مایا علی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اب ایچ ایس وائے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'میں ڈراما پہلی سی محبت میں اپنے ٹی وی ڈیبیو کا پوسٹر جاری کرنے پر بہت پُرجوش ہوں اور فخر محسوس کررہا ہوں'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا پہلا ڈراما نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر جلد ریلیز ہوگا۔

ڈیزائنر ایچ ایس وائے نے کہا کہ 'میں آپ سب کے ساتھ یہ پوسٹر شیئر کرنے پر بہت پرجوش ہوں اور آپ سب کے یہ ڈراما دیکھنے کا منتظر ہوں'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علاوہ ازیں انہوں نے انسٹا اسٹوری میں ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں صف اول کے اداکاروں کے جانب سے ڈرامے میں ان کی پہلی جھلک کو پسند کیا گیا ہے۔

ڈیزائنر ایچ ایس وائے اپنے ڈرامے میں اکرم نامی شخص کا کردار ادا کررہے ہیں تاہم ان کے کردار کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

دوسری جانب اداکارہ مایا علی نے بھی انسٹاگرام پر ڈراما 'پہلی سے محبت' کا پوسٹر شیئر کیا، جس میں ان کے ساتھ اداکار شہریار منور بھی موجود ہیں۔

اداکارہ مایا علی نے لکھا کہ رخشی اور عالم کی 'پہلی سی محبت' جلد سامنے آئے گی، وہ 3 سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپس آرہی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ حسن شہریار یاسین پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنر ہیں اور ٹی وی شو کے میزبان بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے سن 2000 میں ایچ ایس وائے کے نام سے برائیڈل اور فارمل ملبوسات پر مبنی فیشن برانڈ لانچ کیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے نجی ٹی وی چینل ہم ٹی کے شو 'ٹونائٹ وِد ایچ ایس وائے' کی میزبانی بھی کی تھی، یہ شو 5 سیزنز پر مشتمل تھا۔

ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ لائیو ود ایچ ایس وائے کے نام سے شو کی میزبانی کررہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (0) بند ہیں