• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm

ڈیزائنر ایچ ایس وائے اداکاری کے لیے تیار

شائع August 11, 2020
ایچ ایس وائے اب پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں قسمت آزمائیں گے — فوٹو: انسٹاگرام
ایچ ایس وائے اب پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں قسمت آزمائیں گے — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹیلی ویژن (ٹی وی) پر اداکاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ حسن شہریار یاسین پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنر ہیں اور ٹی وی شو کے میزبان بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے سن 2000 میں ایچ ایس وائے کے نام سے برائیڈل اور فارمل ملبوسات پر مبنی فیشن برانڈ لانچ کیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے نجی ٹی وی چینل ہم ٹی کے شو 'ٹونائٹ وِد ایچ ایس وائے' کی میزبانی بھی کی تھی، یہ شو 5 سیزنز پر مشتمل تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ لائیو ود ایچ ایس وائے کے نام سے شو کی میزبانی کررہے ہیں۔

فیشن ڈیزائننگ اور ٹی وی شوز کی میزبانی کے بعد اب حسن شہریار یاسین پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں بھی قسمت آزمائیں گے۔

ایچ ایس وائے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے متعلق اعلان کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حسن شہریار نے ڈرامے کی اسکرپٹ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' پہلی سی محبت، میں ٹی وی پر اپنے ایکٹنگ ڈیبیو کے اعلان کے لیے پُرجوش ہوں'۔

وہ ڈراما 'پہلی سی محبت' میں اداکارہ مایا علی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

معروف ڈیزائنر کی جانب سے اسکرپٹ کی تصویر کے مطابق وہ جس ڈرامے میں اداکاری کرنے جارہے ہیں اس کا نام 'پہلی سی محبت ہے'۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کے مطابق ڈرامے کی کہانی فائزہ افتخار نے تحریر کی ہے اور ہدایات انجم شہزاد دیں گے۔

ایچ ایس وائے کے اعلان پر مداحوں سمیت شوبز سے جڑی شخصیات نے انہیں اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے پر مبارکباد دی۔

اداکارہ مایا علی نے بھی ایچ ایس وائے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر فیشن ڈیزائنرر نے کہا کہ ایک ساتھ کام کرنے کا انتظار نہیں کرسکتے۔

ایچ ایس وائے اپنے پہلے ڈرامے میں مایا علی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے—فوٹو: اسکرین شاٹ
ایچ ایس وائے اپنے پہلے ڈرامے میں مایا علی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے—فوٹو: اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں معروف ڈیزائنر عاصم جوفا نے بھی حسن شہریار یاسر کی ٹوئٹ پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ مایا علی نے بھی انسٹاگرام پوسٹ میں 3 سال بعد پہلی سی محبت ڈرامے کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کیا۔

انہوں نے ڈرامے کی پہلی قسط کی اسکرپٹ کی تصویر جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا۔

مایا علی نے گزشتہ 3 برس سے کوئی ڈراما نہیں کیا، ان کا آخری ڈراما صنم تھا جس میں وہ اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 14 اکتوبر 2024
کارٹون : 13 اکتوبر 2024