• KHI: Maghrib 6:17pm Isha 7:32pm
  • LHR: Maghrib 5:45pm Isha 7:05pm
  • ISB: Maghrib 5:49pm Isha 7:12pm
  • KHI: Maghrib 6:17pm Isha 7:32pm
  • LHR: Maghrib 5:45pm Isha 7:05pm
  • ISB: Maghrib 5:49pm Isha 7:12pm

پی ڈی ایم کی حکومت مخالف مہم لاہور میں دفن ہوگئی، وزیراعظم

شائع December 15, 2020
وزیراعظم نے اپوزیشن پر تنقید کی—فائل فوٹو: اے پی
وزیراعظم نے اپوزیشن پر تنقید کی—فائل فوٹو: اے پی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مینار پاکستان پر جلسے کو ایک ’ناکام پاور شو‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تین ماہ کی حکومت مخالف مہم لاہور میں دفن ہوگئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کورونا وائرس کی مزید مہلک دوسری لہر کے دوران جلسے کرنے اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر اپوزیشن پر سخت تنقید کی۔

ان کی جانب سے یہ بیان وزیراعظم ہاؤس میں ترجمانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران سامنے آیا۔

یہ اجلاس لاہور کے جلسے کے بعد منعقد ہوا جس میں اپوزیشن کے احتجاجی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: اندر کی رپورٹ ہے کہ 'یہ' گھبرا گئے ہیں، مریم نواز

اس حوالے سے اجلاس میں شریک ایک فرد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’وزیراعظم نے لاہور کے جلسے کو ایک ناکام شو قرار دیا کیونکہ عوام اس سے دور رہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا یہ نکتہ تھا کہ لاہور کے لوگ شہریوں کے باشعور اور سمجھدار گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں لہٰذا وہ بغیر سوچے سمجھے کسی سیاسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوئے۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور سے شروع ہونے والی کئی ’غیر مؤثر‘ تحریکیں اسی شہر میں ناکام رہیں اور ’پی ڈی ایم کی قسمت بھی یہی رہے گی‘۔

وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم جلسوں میں جوشیلی تقاریر اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’مریم نواز ریاستی اداروں کو بدنام کررہی ہیں‘، مزید یہ لاہور میں پی ڈی ایم کے ناکام جلسے کے لیے میڈیا کو ذمہ دار قرار دے رہی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ لوگ اپوزیشن کے بیانیے سے متاثر نہیں ہوئے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے ایک اور ترجمان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپوزیشن کو کہا تھا کہ جلسے نہ کریں کیونکہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا لیکن انہوں (اپوزیشن) نے ان کے مشورے پر کوئی توجہ نہیں دی اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ لاہور کے لوگوں نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو ان کے بیانیے کے ساتھ مسترد کردیا۔

مختلف ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ جن کی سمت مختلف ہوں ان کی منزل ایک نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نےعوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال کرسنگدلی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ اپنے دعوے ’آر یا پار‘ کے برعکس پی ڈی ایم لاہور میں خوار ہوئے چونکہ یہ لاہور اور پنجاب کے شہریوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ ’(جلسوں میں) لاہور اور پنجاب کے شہریوں کی شرکت نہ کرنے کی وجہ سے پی ڈی ایم رہنماؤں کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں‘۔

شبلی فراز نے لکھا کہ اپوزیشن نے گوجرانوالہ جلسے میں پاک فوج کے خلاف زہر اگلا اور کراچی جلسے میں مزار قائد کی بے حرمتی کی۔

کارٹون

کارٹون : 3 اکتوبر 2024
کارٹون : 2 اکتوبر 2024