کیا گلوکارہ نیہا ککڑ اُمید سے ہیں؟

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2020
نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ نے 24 اکتوب کو شادی کی تھی—فائل فوٹو: انستاگرام
نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ نے 24 اکتوب کو شادی کی تھی—فائل فوٹو: انستاگرام

’دلبر، او ساقی، آنکھ مارے، یاد پیا کی آنے لگی، میں تیری گرل فرینڈ، چھما چھما اور نکلے کرنٹ‘ جیسے نئی نسل میں بے حد مقبول گیت گانے والی بھارتی گلوکارہ 32 سالہ نیہا ککڑ نے ساتھی گلوکار روہن پریت سنگھ سے رواں برس 24 اکتوبر کو شادی کی تھی۔

اور اب دونوں نے انسٹاگرام پر ایک ایسی مبہم تصویر شیئر کی ہے، جس سے دونوں بھارت سمیت پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

گلوکارہ نیہا ککڑ نے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں بظاہر اُمید سے دیکھا جا سکتا ہے اور انہوں نے اپنے بے بی بمپ کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ رکھا ہے۔

تصویر میں نیہا ککڑ کے ساتھ ان کے شوہر روہن پریت سنگھ بھی مسکراتے ہوئے اہلیہ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تصویر میں بظاہر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ نیہا ککڑ اُمید سے ہیں اور وہ کم از کم 4 سے 5 ماہ کے حمل سے دکھائی دے رہی ہیں۔

گلوکارہ نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن لکھا کہ ’خیال رکھیا کر‘۔

گلوکارہ کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کے شوہر روہن پریت سنگھ سمیت گلوکارہ کے بھائی گلوکار ٹونی ککڑ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی مبارک باد کے کمنٹس کیے۔

گلوکارہ کے شوہر روہن پریت سنگھ نے کمنٹ کیا کہ ’اب تو زیادہ خیال رکھنا پڑے گا‘ اور ساتھ ہی انہوں نے مذکورہ تصویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔

گلوکارہ کی جانب سے مبہم تصویر شیئر کیے جانے پر بھارتی میڈیا نے اپنی خبروں میں بتایا کہ نیہا ککڑ حمل سے ہیں، کیوں کہ اہم شخصیات نے انہیں مبارک باد بھی دی ہے۔

تاہم انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میوزک پروگرام انڈین آئڈول کے ذرائع کے مطابق نیہا ککڑ اور ان کے شوہر روہن پریت سنگھ جلد ہی ’خیال رکھیا کر‘ نامی میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گے۔

تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، کیوں کہ تاحال نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ نے خود کوئی وضاحت نہیں کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں نے شادی سے قبل بھی مشترکہ طور پر اپنی شادی سے متعلق ایک گانا ’نیہا دا وواہ‘ بھی ریلیز ہوا تھا، جس میں نہ صرف دونوں نے آواز کا جادو جگایا تھا بلکہ دونوں ماڈلنگ اور رومانس بھی کرتے دکھائی دیے تھے۔

شادی سے قبل ایک ساتھ گانا جاری کرنے کے فوری بعد دونوں نے شادی کرلی تھی اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ دونوں جلد ’خیال رکھیا کر‘ نامی گانے میں بھی دکھائی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ نے شادی کرلی

ساتھ ہی چہ مگوئیاں ہیں کہ جس طرح انہوں نے شادی سے قبل گانا جاری کیا تھا، اسی طرح عین ممکن ہے کہ وہ حمل کی تصدیق سے قبل گانا جاری کریں اور بعد ازاں اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق اعلان کریں، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ روہن پریت سنگھ سے تعلقات سے قبل نیہا ککڑ کے تعلقات گلوکار و ڈانسر ہیمانشو کوہلی سے تھے تاہم 2018 میں ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

نیہا ککڑ نے آخری 5 سال میں بھارت میں اور خصوصی طور پر بولی وڈ انڈسٹری میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے، کیوں کہ انہوں نے متعدد پرانے بولی وڈ گانوں کے ریمیکس گاکر انہیں نئی نسل میں مقبول بنادیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نیہا ککڑ نے انتہائی کم عمری میں سکھ مذہبی گیتوں سے گلوکاری کا آغاز کیا تھا تاہم معروف میوزک ریئلٹی شو انڈین آئڈول کے دوسرے سیزن سے انہوں نے مقبولیت حاصل کی۔

نیہا ککڑ نے 2008 کی بولی وڈ فلم میرابائی ناٹ آؤٹ سے گلوکاری کا آغاز کیا اور پھر انہوں نے کاک ٹیل فلم کے لیے سیکنڈ ہینڈ جوانی گاکر مقبولیت حاصل کی۔

نیہا ککڑ کے ابتدائی معروف گانوں میں ’کر گئی چل، ملے ہو تم قسمت سے، چیز بڑی ہے مست مست، دلبر، او ساقی، گرمی، آنکھ مارے، یاد پیا کی آنے لگی، میں تیری گرل فرینڈ، چھما چھما اور نکلے کرنٹ‘ جیسے گانے شامل ہیں۔

نیہا ککڑ کو ان کی جانب سے بولی وڈ کے مقبول گانوں کے ریمیک گانے کی وجہ سے منفرد شہرت حاصل ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں