پاکستان میں کورونا سے صحتیاب افراد میں تقریباً 5ہزار کا اضافہ، فعال کیسز میں کمی

اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2020
ملک میں وائرس کے فعال کیسز کم ہوئے ہیں—فائل فوٹو: اے پی
ملک میں وائرس کے فعال کیسز کم ہوئے ہیں—فائل فوٹو: اے پی

ملک میں 2020 کے آغاز میں سامنے آنے والا مہلک کورونا وائرس اس سال کے آخری روز تک اپنے وار جاری رکھا ہوا ہے اور ملک میں یہ وبا اپنی دوسری لہر کے دوران لوگوں کو متاثر کر رہی ہے۔

تاہم خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ سے فعال کیسز کم ہورہے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 2 ہزار 475 مریض اس وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 58 مریض انتقال کرگئے تاہم 4 ہزار 960 مریض ایسے تھے جو وبا سے شفایاب بھی ہوگئے۔

یوں ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 715 ہوگئی جس میں سے 4 لاکھ 35 ہزار 73 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار 105تک پہنچ چکی ہے، جس کے بعد فعال کیسز 34 ہزار 357 ہوگئی۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں جبکہ دسمبر میں صورتحال مستحکم رہی۔

آج سال کے آخری دن یعنی 31 دسمبر کو ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

پاکستان میں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 232 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 425 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 13 مریضوں کے انتقال کرنے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 533 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 654 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 949 ہوگئی۔

تاہم صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 31 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 4 ہزار 13 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 397 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 58 ہزار 379 ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 11 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 638 پر جا پہنچی۔

بلوچستان

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 18 ہزار 148 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک فرد کا اضافہ ہوا اور مجموعی اموات کی تعداد 183 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 146 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہزار 702 تک جا پہنچی۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوا جس کے بعد یہاں اموات 416 تک پہنچ گئیں۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 15 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 8 ہزار 256 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید ایک مریض کے انتقال کرنے سے اموات کی مجموعی تعداد 221 تک جا پہنچی۔

گلگت بلتستان

ملک کا سب سے کم متاثر علاقہ گلگت بلتستان ہے اور وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد وہاں کیسز کی تعداد 4 ہزار 856 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں کوئی نئی موت نہ ہونے سے وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 101 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 ہزار 960 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 73 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 479715

صحتیاب: 435073

اموات: 10105

فعال کیسز: 34537

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 425 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 949 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 58 ہزار 379 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 148 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 37 ہزار 702، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 256 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 856 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 3533

پنجاب:4013

خیبرپختونخوا: 1638

بلوچستان: 183

اسلام آباد: 416

آزاد کشمیر: 221

گلگت بلتستان: 101

تبصرے (0) بند ہیں