نیب کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ: قومی خزانے میں اربوں روپے جمع

نیب راولپنڈی نے 2018، 2019 اور 2020 میں بالترتیب 28 کروڑ، 93 ارب، اور 196 ارب روپے برآمد کیے—فائل فوٹو
نیب راولپنڈی نے 2018، 2019 اور 2020 میں بالترتیب 28 کروڑ، 93 ارب، اور 196 ارب روپے برآمد کیے—فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے گزشتہ 3 سالہ کارکردگی رپورٹ سے متعلق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے اپنے قیام کے بعد سے اب تک براہ راست اور بالواسطہ طور پر 714 ارب روپے برآمد کیے جو 68.8 فیصد تناسب کے ساتھ دیگر انسداد بدعنوانی کے اداروں کے مقابلے میں ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ انسداد کرپشن کے ادارے نے 2018 سے 2020 تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔

مزیدپڑھیں: چینی اسکینڈل پر کارکردگی سے نیب سربراہ مطمئن

رپورٹ میں کہا گیا کہ نیب راولپنڈی کو 2018 میں 8 ہزار 57، 2019 میں 8 ہزار 727، اور 2020 میں 4 ہزار 287 شکایات موصول ہوئی اور تمام شکایات کو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دیا گیا تھا اور فی الحال کسی بھی شکایت پر کارروائی نہیں ہورہی۔

فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نے 2018، 2019 اور 2020 میں بالترتیب 28 کروڑ، 93 ارب، اور 196 ارب روپے براہ راست اور بالواسطہ برآمد کیے۔

رپورٹ میں نیب لاہور سے متعلق کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا کہ نیب لاہور کو 2018 میں 10 ہزار 211، 2019 میں 14 ہزار 8، اور 2020 میں 5 ہزار 23 شکایات موصول ہوئی ہیں جو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دی گئیں اور اس وقت قانون کے مطابق 757 شکایات پر کارروائی جاری ہے۔

نیب رپورٹ کے مطابق قانون کے مطابق احتساب عدالتوں میں نیب لاہور نے 2018 میں 74، 2019 میں 55 اور 2020 میں 38 ریفرنس دائر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کی بڑے سیاستدانوں کے خلاف میگا کرپشن کیسز پر نظرثانی

رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے 2018 میں 9 ارب، 2019 میں 33 ارب، 2020 میں 29 ارب روپے سے زائد رقوم براہ راست اور بالواسطہ برآمد کیں۔

نیب کراچی کو 2018 میں 10 ہزار 561، 2019 میں 11 ہزار 381، اور 2020 میں 6 ہزار 483 شکایات موصول ہوئی اور تمام کو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دیا گیا تھا اور فی الحال کسی بھی شکایت پر کارروائی نہیں ہورہی ہے۔

نیب کراچی نے قانون کے مطابق احتساب عدالتوں میں 2018 میں 46 ، 2019 میں 28 اور 2020 میں 30 ریفرنس دائر کیے۔

رپورٹ کے مطابق نیب کراچی نے 2018 میں 8 ارب، 2019 میں 3 ارب، 2020 میں 80 ارب روپے سے زائد رقوم برآمد کیں۔

نیب رپورٹ کے مطابق نیب خبیرپختونخوا کو 2018 میں 5 ہزار 756، 2019 میں 4 ہزار 397 اور 2020 میں 2 ہزار 474 شکایات موصول ہوئی جو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دی گئیں اور اس وقت قانون کے مطابق 307 شکایات پر کارروائی جاری ہے۔

مزیدپڑھیں: مقدمے میں شامل گاڑیوں کا استعمال: ڈی جی نیب لاہور احتساب عدالت میں طلب

نیب خیبرپختونخوا نے 2018 میں 29 ، 2019 میں 20 اور 2020 میں 9 قانون کے مطابق احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائرکیے۔

نیب کے مطابق نیب خیبر پختونخواہ نے 2018 میں 35 کروڑ، 2019 میں 24 کروڑ اور 2020 میں 13 کروڑ روپے برآمد کیے۔

علاوہ ازیں نیب سکھر کو 2018 میں 20 ہزار 575، 2019 میں 26 ہزار 161 اور 2020 میں 29 ہزار 208 شکایات موصول ہوئیں اور تمام کو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دیا گیا اور فی الحال کسی بھی شکایت پر کارروائی نہیں ہو رہی۔

نیب سکھر نے 2018 میں 74 کروڑ، 2019 میں 8.5 ارب اور 2020 میں 16 ارب روپے براہ راست اور بالواسطہ برآمد کیے۔

تبصرے (0) بند ہیں