پی ایس ایل 6: ڈرافٹ سے قبل برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

09 جنوری 2021
پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کا افتتاح 20 فروری سے ہو گا— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کا افتتاح 20 فروری سے ہو گا— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے تمام فرنچائزوں میں اپنی اپنی ٹیموں میں اگلے ایڈیشن کے لیے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہو گا اور لیگ کے لیے ڈرافٹنگ کے عمل سے قبل ہی تمام چھ ٹیموں نے اپنی اپنی ٹیم میں برقرار رکھے گئے اور ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ کل لاہور میں ہو گی اور اسی لیے ایک دن قبل ہی فرنچائزوں نے فہرست جاری کردی ہے۔

دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں بابراعظم، محمد عامر، کولن انگرام کو برقرار رکھا ہے جبکہ ڈائمنڈ میں کپتان عماد وسیم، گولڈ میں عامر یامین، شرجیل خان، سلور میں وقاص مقصود اور ایمرجنگ میں ارشد اقبال کو ری ٹین کیا ہے۔

گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، ڈائمنڈ میں فخر زمان ،ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف، گولڈ میں بین ڈنک اور دلبر حسین جبکہ کپتان سہیل اختر کو سلور کیٹیگری میں ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کی پلاٹینم کیٹیگری میں شاہد آفریدی اور رائلی روسوشامل ہیں جبکہ ڈائمنڈ میں سہیل تنویر، عمران طاہر اور خوشدل شاہ کو جگہ ملی اور جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر گولڈ کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

2017 کی چیمپیئن پشاور زلمی نےجن پانچ5 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے ان میں پلاٹینم میں وہاب ریاض اور شعیب ملک، ڈائمنڈ میں کامران اکمل اور گولڈ میں لیام لیونگسٹن اور حیدر علی شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان سرفراز احمد، ڈائمنڈ میں بین کٹنگ، محمد حسنین اور محمد نواز، گولڈ میں اعظم خان اور نسیم شاہ جبکہ سلور میں زاہد محمود اور انور علی کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلاٹینم کیٹیگری میں شاداب خان، ایلکس ہیلز، ڈائمنڈ میں کولن منرو، فہیم اشرف، گولڈ میں حسین طلعت، آصف علی جبکہ سلور میں موسی خان اور ظفر گوہر شامل ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈرافٹنگ کے عمل سے قبل کراچی کنگرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان واحد ٹریڈ ہوئی ہے جس میں ایلکس ہیلز اسلام آباد اور کولن انگرام کراچی کنگز میں چلے گئے۔

ٹیموں کی جانب سے ریلیز کیے گئے کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو لیگ کی چیمپیئن کراچی کنگز نے علی خان، اویس ضیا، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن، کرس جورڈن، افتخار احمد، مچل میک کلینیگن، محمد رضوان، عمید آصف، عمید آصف، عمر خان اور اسامہ میر کو ریلیز کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیل اسٹین، لیوک رونکی، احمد صفی عبداللہ، عماد بٹ، عاکف جاوید، راسی وین ڈر ڈیوسن، رضوان حسین، سیف بدر فل سالٹ اور رومان رئیس کو ریلیز کردیا ہے۔

لاہور قلندرز نے عابد علی، آغا سلمان، کرس لین، ڈین ویلاس، سلمان بٹ، سلمان ارشاد، سیکیگو پرسنا، سمیت پٹیل اور عثمان شنواری کو ریلیز کیا ہے۔

ملتان سلطانز نے اسد شفیق، بلاول بھٹی، فیبیئن ایلن، معین علی، وین میڈسن، جیند خان، محمد عرفان، روہیل نذیر ، روی بوپارا اور ذیشان اشرف کو ریلیز کر دیا۔

پشاور زلمی نے حسن علی، عامر خان، عامر علی، حماد اعظم، امام الحق، کارلوس بریتھویٹ، لوئس گریگوری، لیام ڈاسن، محمد محسن، سکندر رضا، ٹام بینٹن، عمر امین، یاسر شاہ، راحت علی، یاسر شاہ اور کیرون پولارڈ کو ریلیز کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احمد شہزاد، عارش علی خان، جیسن روئے، عمر اکمل، عمیر بن یوسف، شین واٹسن، سہیل خان، ٹائمل ملز، فواد احمد، خرم منظور، احسن علی اور کیمو پال کو ریلیز کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں