نادیہ خان نے ولیمے کی تصاویر شیئر کردیں

اپ ڈیٹ 10 جنوری 2021
2 جنوری کو نادیہ خان نے  اچانک  ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی تھی— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ
2 جنوری کو نادیہ خان نے اچانک ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی تھی— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ

مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں اور اب انہوں نے اپنے ولیمے کی تصاویر پر مشتمل ویڈیو شیئر کردی ہیں۔

ان کی شادی کے حوالے سے افواہیں گزشتہ کئی ہفتوں سے سامنے آرہی تھیں کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے اور جلد شادی کرنے جارہی ہیں مگر نادیہ خان نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

بعدازاں 2 جنوری کو نادیہ خان نے اچانک ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی تھی، ان کے شوہر فیصل ممتاز پاک فضائیہ میں ونگ کمانڈر رہ چکے ہیں۔

— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ
— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ

نادیہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کرنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی، جس میں ان کے مہندی لگے ہاتھ اور سبز رنگ کے عروسی جوڑے کی جھلک نظر آئی تھی۔

مزید پڑھیں: نادیہ خان نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

انہوں نے لکھا تھا کہ 'اپنی شادی کی تصاویر اپنے مداحوں اور فالورز کے ساتھ آئندہ چند گھنٹوں میں شیئر کروں گی'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم انہوں نے اپنے شوہر کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا اور اگلے روز 3 جنوری کو انہوں نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی شادی کی ویڈیو کا لِنک شیئر کیا تھا۔

لیکن اگلے روز انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر فیصل ممتاز سے متعلق ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی تھی۔

— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ
— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ

حال ہی میں نادیہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے یوٹیوب چینل پر ولیمے کی تصاویر پر مبنی ویڈیو جاری کرنے سے متعلق بتایا اور ساتھ ہی ولیمے کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یوٹیوب چینل آؤٹ اسٹائل ود نادیہ پر اداکارہ نے اپنے ولیمے کی تقریب اور تصاویر پر مشتمل ویڈیو جاری کی۔

ولیمے کی تقریب میں نادیہ خان نے پیج کلر کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آئیں۔

نادیہ خان نے ٹی وی پر اپنے کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے بندھن سے کیا تھا جو بہت زیادہ مقبول ہوا بلکہ اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے۔

— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ
— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ

اس ڈرامے میں کام کرنے پر انہیں اس سال کی بہترین پی ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا تھا، جس کے بعد پل دو پل، دیس پردیس اور لاگ جیسے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔

— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ
— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ

تاہم 2000 کے بعد کئی برس تک ڈراموں سے دور رہیں اور ٹی وی میزبان کے طور پر زیادہ سرگرم رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان نے شادی کی تصدیق کردی

تاہم ڈراموں میں ان کی واپسی 2017 میں 'ایسی ہے تنہائی' سے ہوئی جبکہ اس وقت وہ پی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ
— فوٹو: یوٹیوب/ اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ یہ نادیہ خان کی تیسری شادی ہے اور پہلی 2 شادیوں سے ان کے 3 بچے ہیں، ان کی بڑی بیٹی کا نام علیزے، بڑے بیٹے کا نام اذان اور چھوٹے کا نام کیان ہے۔

تاہم اپنی پوسٹ پر ایک مداح کے کمنٹ کے جواب میں نادیہ خان نے کہا تھا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے اور انہوں نے کیان کو گود لیا ہے۔

— فوٹو: اسکرین شاٹ
— فوٹو: اسکرین شاٹ

کچھ ماہ پہلے پی ٹی وی کے ایک شو کے دوران بات کرتے ہوئے نادیہ خان نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں