لاس ویگاس میں 11 جنوری سے شروع ہونے والی سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش میں سام سنگ کا نیا نیا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی بھی پیش کیا جارہا ہے۔

یہ 110، 99 اور 88 انچ کے حجم میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت دنگ کردینے والی ہے۔

ویسے تو اس نئے ٹی وی کو جنوبی کوریا میں دسمبر 2020 میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا تھا مگر اب عالمی سطح پر اسے متعارف کرایا جارہا ہے۔

اس کے تینوں ورژن میں 4 کے ریزولوشن ہوگی اور کمپنی کے مطابق جنوبی کوریا سے باہر دیگر ممالک میں رواں سال کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوتگا۔

مائیکرو ایل ای ڈی ایسی نئی اسکرین ٹیکنالوجی ہے، جو ایل سی ڈی کی بجائے او ایل ای ڈی کے قریب ہے، جسس مٰں مالی بلیک لیول اور ہائی بڑائٹنس فراہم کی جاتی ہے، کیونکہ اس میں لاکھوں ننھے ایل ای ڈیز براہ راست تصویر کو بناتے ہیں۔

جہاں تک پکچر کوالٹی کی بات ہے تو وہ او ایل ای ڈی سے بھی بہتر ہے۔

کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ مستقبل میں چھوٹے مائیکرو ایل ای ڈیز کو بھی تیار کیا جائے گا، جن کی قیمت کھ حد تک کم ہوگی۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

آسان الفاظ میں سمجھ لیں کہ 110 انچ کا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی کچھ ایسا ہی ہے جیسے بنیادی طور پر 55 انچ کے 4 ٹی وی کو اکٹھا کردیا جائے۔

سام سنگ کی جانب سے اس ٹی وی میں ایک فیچر ملٹی ویو بھی دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین متعدد ڈیوائسز کو کنکٹ کرکے بیک وقت 4 مختلف چیزوں کو دیکھ سکتا ہے۔

یعنی خبریں، فلمیں، ڈرامے اور دیگر ایپس کو ایک اسکرین پر بیک وقت چلائی جاسکتی ہیں۔

یہ فیچر تینوں ورژن میں دستیاب ہے اور یہ حقیقی معنوں میں بیزل لیس ٹی وی ہے جس میں 99.99 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے۔

ٹی وی میں 5.1 چینیل ساؤنڈ سسٹم دیا گیا ہے۔

یہ ساؤنڈ سسٹم ایک انوکھے فیچر سے لیس ہے، وہ لوگوں کی حرکت کو اسکرین پر ٹریک کرکے آواز کو اس جانب پھینکتا ہے۔

اس کا 110 انچ کا ٹی وی جنوبی کوریا میں ایک لاکھ 56 ہزار ڈالرز (ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہے، تاہم عالمی سطح پر دستیابی کی صورت میں قیمت کیا ہوگی، ابھی کہنا مشکل ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں