سام سنگ اسمارٹ فونز ہی نہیں بلکہ ٹیلی ویژن فروخت کرنے والی بھی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے اور ہر سال ہی متعدد نئے ماڈلز اس کی جانب سے پیش کیے جاتے ہیں۔

اس سال بھی لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران سام سنگ کی جانب سے مہنگے ترین مائیکرو ایل ای ڈی ٹی ویز اور فریم ٹی وی پیش کیے۔

مگر سام سنگ کا کی فلیگ شپ سیریز کیو ایل ای ڈی ٹی ویز کی ہوتی ہے اور اس سال جنوبی کورین کمپنی نے نیو کیو ایل ای ڈی کو 4K اور 8K ریزولوشن کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

ویسے یہ نام ضروری نہیں کہ فلم میٹرکس کے کردار نیو کی جانب اشارہ ہو، جس کا چوتھا حصہ رواں سال کے آخر میں ریلیز ہوگا۔

مگر اس ٹی وی میں سام سنگ نے مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو ضرور حصہ بنایا ہے تاکہ حریف کمپنیوں ایل جی اور سونی کے خلاف اس کی سبقت برقرار رہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

نیو ایل ای ڈی ٹی وی کے ماڈلز نئے منی ایل ای ڈیز پر مبنی ہے، جس مٰں فل ایرے لوکل ڈیمنگ بیک لائٹ ایرے برائٹنس کو بہتر کرنے کے ساتھ بہتر لائٹ کنٹرول فراہم کرتے ہیں۔

سام سنگ نے ان ایل ای ڈیز کو روایتی ایل ای ڈیز یونٹس کے مقابلے میں 40 گنا چھوٹا بنایا ہے، تاکہ ٹی وی میں ان کی زیادہ تعداد کو جگہ دی جاسکے۔

اسی طرح کوانٹم میٹرکس (ایک بار پھر ضروری نہیں فلم میٹرکس کی جانب اشارہ ہو) کا بھی اضافہ کیا ہے تاکہ ایل ای ڈی لائٹ کو درست طریقے سے صارفین کی جانب بھیجا جاسکے۔

کمپنی کے مطابق اس کے نتیجے میں ایچ ڈی آر ہائی لائٹس بہتر ہوئی ہے جبکہ شیڈو ڈیٹیل کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملی۔

سام سنگ کی جانب سے اس سال اے آئی ٹیکنالوجی کے متعدد نیورل نیٹ ورک کو بھی ٹی وی ماڈلز کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ 4K اور 8K ماڈلز میں امیج کوالٹی بہترین ہو۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

کمپنی کی جانب سے نیو کیو ایل ای ڈی کے 6 ماڈلز فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

ان میں چند نئے فیچرز جیسے ری چارج ایبل سولر پاور ریموٹ کنٹرول، اسٹیٹس ڈسپلے، الٹرا وائیڈ ایسپکٹ ریشو، سام سنگ ہیلتھ (کیمرے پر مبنی اسمارٹ ٹرینر)، گوگل ڈو ویڈیو چیٹ، مائیکرو سافٹ کلاؤڈ سروسز اور وائرلیس ڈیکس قابل ذکر ہیں۔

کمپنیی کی جانب سے فی الحال ان ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں