شرمین عبید چنائے ایشیا کے 18 بہترین فلم ڈائریکٹرز میں شامل

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2021

ای میل

یہ فہرست ہانگ کانگ کے لائف اسٹائل میگزین کی جانب سے جاری کی گئی ہے — فوٹو: انسٹاگرام
یہ فہرست ہانگ کانگ کے لائف اسٹائل میگزین کی جانب سے جاری کی گئی ہے — فوٹو: انسٹاگرام

فلمی دنیا کا سب سے متعبر ایوارڈ ‘آسکر’ جیتنے والی پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

شرمین عبید چنائے کو براعظم ایشیا کے 18 بہترین ہدایات کاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں نمایاں کردار ادا کیا۔

یہ فہرست ہانگ کانگ کے لائف اسٹائل میگزین ٹاٹلر کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں ایشیا کے 18 ہدایات کار شامل ہیں۔

میگزین کی جانب سے شرمین عبید چنائے سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ انہوں نے بہت سے اعزازات حاصل کیے ہیں، وہ ایک صحافی، سماجی کارکن اور فلم ساز ہیں۔

مزید پڑھیں: شرمین عبید چنائے کے نام ایک اور عالمی اعزاز

مزید کہا گیا کہ شرمین عبید چنائے خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں اور انہوں نے 2 اکیڈمی ایوارڈز، 6 ایمی ایوارڈز اور ایک نائٹ انٹرنیشنل جرنلزم ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

شرمین عبید چنائے سے متعلق کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے 2012 میں انہیں ہلالِ امتیاز دیا اور اسی سال ٹائم میگزین کی جانب سے انہیں دنیا کی 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

ان کی ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلموں میں سیونگ فیس اور آ گرل ان دی ریور شامل ہیں۔

شرمین عبید چنائے کے علاوہ سمیت 18 افراد پر مشتمل ایشیائی ہدایت کاروں کی فہرست کچھ یوں ہے۔

01۔ بونگ جون ہو - جنوبی کوریا

A photo posted by Instagram (@instagram) on

02۔ ہیروکازو کوری ادا - جاپان

A photo posted by Instagram (@instagram) on

03۔ ناؤمی کواسے - جاپان

A photo posted by Instagram (@instagram) on

04۔ہایاؤ ،میازاکی - جاپان

A photo posted by Instagram (@instagram) on

05۔لی چانگ دونگ - جنوبی کوریا

A photo posted by Instagram (@instagram) on

06۔پارک چان ووک - جنوبی کوریا

A photo posted by Instagram (@instagram) on

07۔ انتوينيت جاداون - فلپائن

A photo posted by Instagram (@instagram) on

08۔ آن ہوئی - ہانگ کانگ

A photo posted by Instagram (@instagram) on

09۔ وونگ کاروئی - ہانگ کانگ

A photo posted by Instagram (@instagram) on

10۔یم سون رائے - ہانگ کانگ

A photo posted by Instagram (@instagram) on

11۔لاو دیاز - فلپائن

A photo posted by Instagram (@instagram) on

12۔ہو ہیساؤ ہائسن - تائیوان

A photo posted by Instagram (@instagram) on

13۔اپیچاتپونگ ویراسیتاکول - تھائی لینڈ

A photo posted by Instagram (@instagram) on

14۔گارین نوگروہو - انڈونیشیا

A photo posted by Instagram (@instagram) on

15۔ اریک کھو - سنگاپور

A photo posted by Instagram (@instagram) on

16۔شرمین عبید چنائے - پاکستان

A photo posted by Instagram (@instagram) on

17۔سائی منگ لیانگ - تائیوان

A photo posted by Instagram (@instagram) on

18۔اپرنا سین - بھارت

A photo posted by Instagram (@instagram) on