پاک بحریہ کا جہاز انسانی ہمدردی کے مشن پر افریقی ممالک کے دورے پر روانہ

17 جنوری 2021
جہاز اشیائے خور و نوش پر مشتمل امدادی سامان سے لیس ہے — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
جہاز اشیائے خور و نوش پر مشتمل امدادی سامان سے لیس ہے — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کا جہاز 'پی این ایس نَصر' انسانی ہمدردی کے مشن کی تکمیل کے سلسلے میں مختلف افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہوگیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے دورے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنا ہے۔

پاک بحریہ کا جہاز سیلاب زدہ اور خشک سالی سے متاثرہ افریقی ممالک کے عوام کے لیے اشیائے خور و نوش پر مشتمل امدادی سامان سے لیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید جہاز 'پی این ایس یرموک' کی شمولیت

پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ اس دورے کے دوران پی این ایس نَصر جبوتی، سوڈان اور نائجر میں امداد فراہم کرنے کے ساتھ ممباسا، کینیا کا خیر سگالی دورہ بھی کرے گا۔

پی این ایس نَصر کے دورے کا مقصد وزارت خارجہ اور حکومت کی 'اِنگیج افریقہ' پالیسی کے تحت افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا فروغ اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں