آنر نے ہواوے سے علیحدگی کے بعد اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

آنر وی 40 فائیو جی میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1000 پلس پراسیسر دیا گیا ہے۔

فلیگ شپ فیچرز سے لیس اس فون میں 6.72 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے خم ایجز کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ پنچ ہول ڈیزائن میں ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

اس ڈسپلے میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 300 ہرٹز سیمپلنگ ریٹ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

4000 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جو کمپنی کے مطابق 35 منٹ میں بیٹری کو مکمل چارج کرسکتی ہے۔

وائرلیس چارجنگ اسپیڈ بھی 50 واٹ ہے جو 50 فیصد بیٹری 35 منٹ میں چارج کرسکتی ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے میجک یو آئی 4.0 سے کیا ہے، تاہم کمپنی نے فون میں گوگل سروسز کی موجودگی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ فون کو سب سے پہلے چین میں متعارف کرایا گیا جہاں فونز گوگل سروسز کے بغیر ہی دستیاب ہوتے ہیں۔

فون میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 50 میگا پکسل آر وائے وائے بی سنسر سے لیس ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل اور 2 میگا پکسل کیمرا کلوز اپ شاٹس کے لیے دیا گیا ہے۔

یہ کیمرا سیٹ اپ لیزر آٹو فوکس کے ساتھ ہے جبکہ ایک ایل ای ڈی فلیش بھی اس کا حصہ ہے۔

فرنٹ پر 16 میگا پکسل اور کلر اسپیکٹرم سنسر موجود ہیں۔

آنر وی 40 کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3599 چینی یوآن (89 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 3999 یوآن (99 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں