• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:22am Sunrise 5:44am
  • ISB: Fajr 4:24am Sunrise 5:49am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:22am Sunrise 5:44am
  • ISB: Fajr 4:24am Sunrise 5:49am

ورون دھون اور نتاشا دلال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شائع January 24, 2021 اپ ڈیٹ January 25, 2021
دونوں کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی— فائل فوٹو: فیس بک
دونوں کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی— فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ کے پرتعیش ریزورٹ میں منعقدہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

دونوں کی شادی کی خبریں گزشتہ ہفتے گردش کرنا شروع ہوئی تھیں اور بعدازاں تقریبات کا آغاز 22 جنوری سے علاقے علی باغ میں ہوا تھا۔

اگرچہ واضح طور پر ورون دھون اور نتاشا دلال یا ان کے والدین نے شادی کی تقریبات شروع ہوجانے کی تصدیق نہیں کی تھی لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ورون دھون اور نتاشا دلال شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

مزید پڑھیں: شادی سے قبل ورون دھون کی گاڑی کو حادثہ

دونوں کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی جس میں 40 سے 50 مہمانوں کی محدود تعداد نے شرکت کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ورون دھون نے شادی کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ورون دھون کی شادی کی تقریب میں منیش ملہوترا بھی شریک ہوئے، ذرائع نے بتایا کہ شادی میں مہمانوں کی محدود تعداد شریک ہوئی۔

علاوہ ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ اداکار کی شادی میں صرف ایک وی آئی پی مہمان شریک ہوئے جو فلم ساز کرن جوہر ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رپورٹ میں ٹائمز آف انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ورون دھون کی شادی میں شریک مہمانوں کی تواضع لبنانی میکسیکن اور روایتی بھارتی کھانوں سے کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں جوڑے کے دوستوں اور حلقہ احباب کے لیے ایک پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا جو 2 فروری کو منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ورون دھون کی شادی کی تقریبات شروع

ورون دھون اور نتاشا کی شادی کے لیے شام 4 بجے کے بعد مہورت طے کیا گیا تھا تاہم ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی کی رسومات کا آغاز شام 6 بجے کے بعد کیا گیا تھا۔

—فائل فوٹو: بشکریہ ورندر چاولہ
—فائل فوٹو: بشکریہ ورندر چاولہ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ورون دھون کے چچا اداکار انیل دھون نے بھی مختصر بیان میں ان کی شادی 24 جنوری کو منعقد کیے جانے کی تصدیق کی تھی۔

مزید پڑھیں: ورون دھون کی شادی 24 جنوری کو ہوگی، چچا کا دعویٰ

انیل دھون نے بھارتی میڈیا کو دو دن قبل بتایا تھا کہ ورون دھون کی شادی ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ میں 24 جنوری کو ہوگی۔

ابتدائی طور پر دونوں کی شادی کے حوالے سے 2018 میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ایسا نہیں ہوسکا تھا۔

بعد ازاں خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں 2019 کے اختتام تک شادی کرلیں گے تاہم ایسا بھی نہ ہوسکا اور سال 2020 میں بھی ان کی شادی کی چہ مگوئیاں کی جاتی رہیں۔

اور اب ان کی شادی کی تقریبات ساحلی علاقے علی باغ کے پرتعیش ریزورٹ میں شروع ہوئیں، جہاں پر مرکزی تقریب کی جگہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرا کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا جبکہ موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں جوڑے نے اپنی پرائیویسی کو برقرار رکھنے کے لیے سخت فیصلے کیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 10 ستمبر 2024
کارٹون : 9 ستمبر 2024