• KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:46am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:56am
  • KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:46am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:56am

مائیکرو سافٹ نے منفرد پلیٹ فارم کو متعارف کرادیا

شائع February 5, 2021
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
— فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ نے ایک نیا پلیٹ فارم ویوا (Viva) متعارف کرایا ہے جس کا مقصد گھر سے کام کرنے کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں سے بچانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے بتایا کہ ہم اس وقت دنیا میں گھر سے کام کرنے کے سب سے بڑے تجربے سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران مہینوں سے لوگ گھروں سے کام کررہے ہیں اور اب حالات بہتر ہورہے ہیں مگر دفاتر میں جلد واپسی ممکن نہیں۔

مائیکرو سافٹ ویوا کوئی ایپ یا سروس نہیں بلکہ ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد گھروں میں کام کی صورتحال میں بہتری اور کاروباری اداروں کو ان حالات سے مطابقت پیدا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

مائیکروسافٹ کا خیال ہے کہ اس پلیٹ فارم سے کمپنیوں کو نئے ڈیجیٹل عہدے کے تحت ڈھلنے میں مدد مل سکے گی۔

مائیکرو سافٹ 365 کے سربراہ جیراڈ اسپاٹارو نے بتایا کہ ہمیں یہ دفتر کے لیے یاک مقام کو سوچنا بند کرنا ہوگا اور یہ سوچنا ہوگا کہ کس طرح ملازمین کو ایک دوسرے سے جوڑا جاسکتا ہے اور ایک نئی ہائبرڈ دنیا میں انسانی صلاحیت سے کام لیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے وبا کے آغاز میں پیشگوئی کی تھی کہ اس کے نتیجے میں دفتری سرگرمیاں اور تعلیم کے شعبے ہمیشہ کے لیے بدل جائیں گے اور مائیکرو سافٹ ویوا اسی کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا۔

اس میں مائیکرو سافٹ ٹیمز اور ورکس کو مدغم کردیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 4 موڈیولز میں تقسیم کیا گیا جو کنکشنز، انسائیٹ، ٹاپکس اور لرننگ ہیں۔

ویوا کو مائیکرو سافٹ کی شیئر پوائنٹ ٹیکنالوجی پر تیار کیا گیا ہے اور اس میں مختلف فیچرز جیسے کمپنی نیو، ٹاؤن ہالز یا ایمپلائی ریسورس گروپس اور کمیونٹیز کو شامل کیا جاسکے گا۔

بنیادی طور پر یہ ایک ڈیش بورڈ ہے جو دفتری عملے کو دور رہتے ہوئے ایک دوسرے سے کنکٹ کرتا ہے۔

اس پلیٹ فارم کو جزوی طور پر متعارف کرایا گیا ہے اور آنے والے مہینوں میں اسے اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔

فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ
فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

یہ پلیٹ فارم مائیکرو سافٹ 365 کے صارفین کو دستیاب ہے اور اس میں توسیع کا عمل 2021 میں جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 2 دسمبر 2024
کارٹون : 1 دسمبر 2024