براک اوباما کی پروڈکشن کمپنی محسن حامد کے ناول پر فلم بنائے گی

06 فروری 2021
براک اوباما پاکستانی ناول نگار کے ناول کو پسندیدہ بھی قرار دے چکے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/محسن حامد
براک اوباما پاکستانی ناول نگار کے ناول کو پسندیدہ بھی قرار دے چکے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/محسن حامد

سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کی بنائی گئی پروڈکشن کمپنی ’ہائر گراؤنڈ پروڈکشنز‘ پاکستانی نژاد برطانوی ناول نگار محسن حامد کے معروف ناول پر فلم بنائے گی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق براک اور مشعل اوباما کی پروڈکشن کمپنی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کے لیے فلمیں، ویب سیریز اور دستاویزی فلمیں بنائے گی۔

سابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی کمپنی پہلے ہی نیٹ فلیکس کے لیے دستاویزی فلمیں اور شوز تیار کر چکی ہے اور ان کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے گزشتہ برس ریلیز کی گئی ڈاکیومینٹری فلم نے آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

براک اور مشعل اوباما کی پروڈکشن کمپنی کی دستاویزی فلم ’امریکن فیکٹری‘ نے 2020 میں آسکر ایوارڈ جیتا تھا، مذکورہ ڈاکیومینٹری فلم امریکا میں کھولی گئی چینی کار کمپنی کے مسائل پر بنائی گئی تھی۔

اور اب براک اور مشعل اوباما کی پروڈکشن کمپنی پاکستانی ناول نگار کے ناول سمیت دیگر کتابوں پر فلمیں بنانے سمیت نیٹ فلیکس کے لیے ویب سیریز بھی بنائے گی۔

رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی پروڈکشن کمپنی برطانوی نژاد پاکستانی ناول نگار محسن حامد کے 2017 کے ناول ’ایگزٹ ویسٹ‘ پر فلم بنائے گی، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: براک اوباما اور ان کی اہلیہ نے نیا روزگار ڈھونڈ لیا

محسن حامد کا ناول پناہ گزینوں کے مسائل پر مبنی ہے اور اسے براک اوباما سمیت کئی عالمی رہنما اپنا پسندیدہ ناول قرار دے چکے ہیں۔

براک اور مشعل نے 2018 میں نیٹ فلیکس سے فلمیں بنانے کا معاہدہ کیا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز
براک اور مشعل نے 2018 میں نیٹ فلیکس سے فلمیں بنانے کا معاہدہ کیا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز

محسن حامد کے ناول کے علاوہ براک اور مشعل اوباما کی کمپنی تھرلر رومانٹک اور بولڈ موضوعات پر بھی فلمیں بنائے گی اور مجموعی طور پر ان کی کمپنی نیٹ فلیکس کے لیے 6 فلمیں و ویب سیریز تیار کرے گی۔

نیٹ فلیکس نے براک اور مشعل اوباما کی کمپنی کی جانب سے 6 فلمیں و ویب سیریز بنائے جانے کی تصدیق کی ہے، تاہم یہ نہیں بتایا کہ سابق صدر کی پروڈکشن کمپنی کی پہلی فلم یا ویب سیریز کب تک ریلیز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اوباما کا ٹی وی شو پر مشعل سے اظہار محبت

براک اور مشعل اوباما کی پروڈکشن کمپنی نیٹ فلیکس کے لیے دنیا کی بڑی پہاڑی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے پہلے نیپالی نژاد بھارتی شخص کی زندگی پر بھی فلم بنائے گی، علاوہ ازیں ان کی کمپنی تھرلر رومانٹک فلمیں بھی بنائے گی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ براک اور مشعل اوباما کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے محسن حامد کے ناول پر بنائی جانے والی فلم کو تین سال کے اندر ریلیز کردیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

محسن حامد کے ایگزٹ ویسٹ سمیت 4 ناول شائع ہوچکے ہیں—فوٹو: محسن حامد سوشل میڈیا
محسن حامد کے ایگزٹ ویسٹ سمیت 4 ناول شائع ہوچکے ہیں—فوٹو: محسن حامد سوشل میڈیا

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں