اوپو نے اپنی رینو 5 سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

رینو 5 K فائیو جی میں 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹ ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر 5 جی سپورٹ کے لیے اسنیپ ڈراگون 750 جی پراسیسر دیا گیا ہے۔

رینو 5 کے فائیو جی میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔

یہ فون 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں دستیاب ہوگا تاہم اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کا آپشن نہیں دیا گیا۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے جبکہ 3.5 ایم ایم ہیڈفون جیک دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

ڈیوائس میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

جہاں تک کیمروں کی بات ہے تو فون میں مجموعی طور پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کے بیک پر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ۔، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

یہ فون 6 مارچ کو سب سے پہلے چین میں صارفین کو دستیاب ہوگا تاہم اوپو کی جانب سے فی الحال قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں