درآمد، مقامی پیداوار میں اضافے کے باوجود چینی مہنگے داموں فروخت ہونے لگی

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2021
انیس مجید نے مزید کہا کہ دونوں فصلوں کو ذخیرہ اندوزوں سے برآمد نہیں کیا گیا۔ 
---فائل فوٹو: ڈان نیوز
انیس مجید نے مزید کہا کہ دونوں فصلوں کو ذخیرہ اندوزوں سے برآمد نہیں کیا گیا۔ ---فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں گزشتہ ہفتے چینی 95-100 روپے فی کلو فروخت ہوئی تھی جو اب 105-110 روپے فروخت ہو رہی ہے جبکہ لاہور میں 85-90 روپے فی کلو کے بجائے 93-100 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح کوئٹہ میں چینی 105-106روپے فی کلو میں دستیاب ہے جبکہ پچھلے ہفتے اس کی قیمت 95-97 روپے تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی: سبزی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ادرک 600 روپے کلو تک پہنچ گئی

کراچی ریٹیل گروسرس گروپ (کے آر جی جی) کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے کہا کہ چینی کی ہول سیل کی قیمت فی کلو 97 روپے ہے۔

اسی ضمن میں کراچی ہول سیلرز گروسری ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو جی اے) کے رہنما انیس مجید نے کہا کہ چینی کے ہول سیل ریٹ فی کلو 94 روپے ہے اور دکاندار 105 سے 110 روپے فی کلو پر اضافی کما رہے ہیں۔

انیس مجید نے چینی سمیت دیگر اجناس کی قیمتوں میں بد انتظامی کے معاملے پر حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چینی اور گندم کے بحران سے متعلق گزشتہ سال کی انکوائری رپورٹ کے باوجود کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت میں کمی پر ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم

لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کے اعداد و شمار کے مطابق گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے بعد نومبر 2020 میں چینی کی پیداوار 4 لاکھ 58 ہزار 435 رہی جو دسمبر 2020 کے دوران مزید 14 لاکھ 23 ہزار ٹن ہوگئی۔

جولائی تا دسمبر 21-2020 میں ملک میں چینی کی مجموعی پیداوار 72 فیصد سے 18 لاکھ 81 ہزار ٹن ہوگئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 10 لاکھ 93 ہزار ٹن تھی۔

پاکستان کے شماریات کے بیورو کے مطابق مالی سال 21 کے جولائی سے جنوری کے دوران ملک نے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں سے 2 لاکھ 78 ہزار 482 ٹن چینی کی درآمد کی۔

مزید پڑھیں: کراچی: تازہ دودھ، آٹے اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے اگست سے نومبر 2020 تک پنجاب، خیبر پختونخوا اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں کھپت کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ٹن چینی درآمد کی۔

سیریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین مزمل نے کہا کہ نجی شعبے نے اکتوبر 2020 میں اپنا درآمدی ہدف ایک لاکھ 50 ہزار ٹن پورا کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے مطابق اسلام آباد میں کم سے کم سے زیادہ سے زیادہ شرح 11 مارچ کو 100-105 روپے فی کلو رہی جو 4 مارچ کو 98-100 روپے تھی جبکہ راولپنڈی میں موجودہ ریٹ 95-100 روپے کے بجائے 97-105 روپے فی کلو ہے۔

11 مارچ کو ، ایس پی آئی کے اعدادوشمار کے مطابق ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں چینی 959-97 روپے اور 94-95 روپے فی کلو کے مقابلے میں 98 اور 99-98 روپے فی کلو میں دستیاب تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں