• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:43am Sunrise 6:06am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:43am Sunrise 6:06am

کراچی آرٹس کونسل نے راحت فتح علی خان کو لائف ٹائم ایوارڈ سے نواز دیا

شائع March 17, 2021
ایوارڈ دیے جانے پر گلوکار نے کونسل کا شکریہ ادا کیا—فٹو: فہیم صدیقی/ وائٹ اسٹار
ایوارڈ دیے جانے پر گلوکار نے کونسل کا شکریہ ادا کیا—فٹو: فہیم صدیقی/ وائٹ اسٹار

کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان نے مایا ناز گلوکار استاد راحت فتح علی خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور اعزازی رکنیت سے نواز دیا۔

ڈان اخبار کے مطابق راحت فتح علی خان وہ پہلے گلوکار ہیں، جنہیں کراچی آرٹس کونسل نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

گلوکار کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرٹس کونسل کے صدر احمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان سے قبل کسی بھی گلوکار کو یہ اعزاز نہیں دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ راحت فتح علی خان سے قبل انور مقصد، ضیا محی الدین، افتخار عارف اور امر جلیل جیسی شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے تاہم پہلی بار کسی گلوکار کو یہ ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کے 'ضروری تھا' کا نیا ریکارڈ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد شاہ نے بتایا تھا کہ ایک وقت تھا جب راحت فتح علی خان کے پاس گھر کا راشن خریدنے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے۔

آرٹس کونسل کے صدر نے بتایا کہ راحت فتح علی خان نے جب اپنا پہلا کنسرٹ کیا تھا تو مقام کے باہر تک لوگوں کا رش لگ گیا تھا، جس پر تقریب میں موجود ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کیے تھے کہ اب اگر وزیر اعظم بھی آئے تو انہیں کنسرٹ ہال میں داخل ہونے نہ دیا جائے۔

تقریب سے سندھ کے وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ برصغیر میں روایتی موسیقی کی تاریخ 6 ہزار سال پرانی ہے تاہم استاد نصرت فتح علی خان کو یہ اعزاز حاصل رہا کہ انہوں نے کلاسیکل اور جدید موسیقی کا ملاپ کیا اور راحت فتح علی خان نے ان کے سلسلے کو جاری رکھا۔

مزید پڑھیں: راحت فتح علی خان کا ’نشہ‘ لوگوں کو مدہوش کرگیا

سید سردار شاہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ راحت فتح علی خان اور عابدہ پروین کراچی میں کسی کنسرٹ میں ایک ساتھ پرفارمنس کریں۔

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیے جانے کی تقریب میں راحت فتح علی خان نے انور مقصود کے ساتھ گفتگو بھی کیا اور بتایا کہ وہ انور مقصود کے کتنے بڑے فین ہیں۔

تقریب کے آخر میں راحت فتح علی خان نے امیر خسرو کی شاعری ’رنگ‘ کو بھی پیش کیا اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازے جانے پر آرٹس کونسل کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024