فیس بک گروس میں نمایاں تبدیلیاں لانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد مسائل کا باعث بننے والے صارفین اور برادریوں کی لوگوں تک رسائی محدود کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے گروپس میں متعدد تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا۔

ان تبدیلیوں کے تحت شہری اور سیاسی گروس کی رسائی کو مزید محدود کیا جائے گا، اصول و ضوابط کی خلاف ورزشی پر صارفین کے خلاف کارروائی اور گروپس موڈریشن کو بہتر کیا جائے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ ایسے گروپ ممبرز جو فیس بک اصولوں کی خلاف ورزی کریں گے انہیں پوسٹس یا کمنٹس کرنے سے روکا جائکے گا۔

فیس بک کے مطابق ان صارفین پر یہ پابندی 7 یا 30 دن تک عائد ہوسکتی ہے جس کا انحصار خلاف ورزیوں پر ہوگا، جبکہ وہ دیگر افراد کو کسی گروپ کا حصہ نہیں بناسکیں گے اور نہ نئے گروپس کو تشکیل دے سکیں گے۔

ایک بڑی تبدیلی ایسے گروپس کے حوالے سے ہوگی جن کی جانب سے کمپنی کے اصولوں کی متعدد بار خلاف ورزیاں کی جائیں گی۔

ایسے گروپس میں ایک وارننگ لیبل کا اضافہ ہوگا اور جب بھی کوئی صارف ان گروپس کا حصہ بننا چاہے گا تو انہیں آگاہ کیا جائے گا یہ گروپ اصولوں کی خلاف ورزیاں کرتا ہے، تاکہ وہ صارف ان میں شمولیت سے گریز کرے۔

اسی طرح ان گروپس کے مواد کو محدود کیا جائے گا اور وہ نیوز فیڈ پر بہت نیچے ظاہر ہوگا۔

ایسے گروپس کے ایڈمنز اور موڈریٹرز کو عارضی طور پر تمام پوسٹس کو چیک کرکے منظور کرنا ہوگا، اگر ہر طرح کا مواد آنکھیں بند کرکے منظور کیا گیا تو گروپ کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں