دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: ' ٹوئٹر سوشل میڈیا ایپس کا بادشاہ ہے'

سروسز متاثر ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر بحال ہوگئی تھیں—فوٹو: ٹوئٹر
سروسز متاثر ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر بحال ہوگئی تھیں—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ رات ساڑھے 10 بجے کے قریب فیس بک سمیت اس کی زیر ملکیت ایپس واٹس ایپ، انسٹاگرام اور میسنجر کی سروسز متاثر ہوگئی تھیں۔

مذکورہ سوشل میڈیا ایپس کی سروسز متاثر ہونے کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک میں ٹوئٹر پر 'whatsapp down' کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگ گیا تھا اور اس کے بعد 'instagram' اور 'Mark Zuckerberg' کے ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کررہے تھے۔

ان ایپس کی سروسز متاثر ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر بحال ہوگئی تھیں اور اس دوران صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے تھے۔

میاں عمر نامی صارف نے لکھا کہ ٹوئٹر، سوشل میڈیا ایپ کا بادشاہ ہے۔

نرو سارنگ نامی صارف نے لکھا کہ واٹس ایپ کی سروس بحال ہونے کے بعد میسجز ایسے آرہے ہیں۔

ایس زی ولاگز نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ٹوئٹر پر واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے صارفین ایسے آرہے ہیں۔

رافع نامی صارف نے لکھا کہ ' ٹوئٹر کے مطابق ایسی ایپ ہی نہیں بناتے جو ڈاؤن ہو '۔

شمائل نامی صارف نے لکھا کہ ٹوئٹر اہم ترین ایپ ہے جو آپ کو بتاتی ہے اس وقت کتنی ایپس ڈاؤن ہیں۔

یہاں تک کہ موبائل سروس ٹیلی نار نے بھی ٹوئٹ کی کہ 'صارفین، یہ مسئلہ ہمارے ساتھ نہیں، بلکہ ان کے (ایپس) کے ساتھ تھا'۔

ارسل نے لکھا کہ واٹس ایپ صارفین فون پر ڈیٹا آن اور آف کرتے ہوئے۔

علی رائٹس نامی ہینڈل نے لکھا کہ وہ لوگ جو رات کو 9 بجے سوجاتے ہیں انہیں معلوم ہی نہیں کہ کیا ہوا۔

یونس نامی صارف نے لکھا کہ واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کے بعد ٹوئٹر کے انداز کچھ ایسے ہیں۔

نبیل نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ 'واٹس ایپ کی سروس بحال ہونے کے واٹس ایپ ہیڈکوارٹرز کے مناظر'۔

تبصرے (0) بند ہیں