آن لائن گیم 'پب جی' نے ایک ارب ڈاؤن لوڈز کا سنگِ میل عبور کرلیا

25 مارچ 2021
یہ آن  لائن گیم اس وقت سے مقبول  ہے جب اسے 3 برس قبل لانچ کیا گیا تھا—فائل فوٹو: پب جی پلے اسٹور
یہ آن لائن گیم اس وقت سے مقبول ہے جب اسے 3 برس قبل لانچ کیا گیا تھا—فائل فوٹو: پب جی پلے اسٹور

چینی ٹیک جائنٹ ٹینسنٹ نے کہا ہے کہ ان کے موبائل فون ایکشن گیم پب جی موبائل نے چین کے باہر مجموعی طور پر ایک ارب ڈاؤن لوڈز کے سنگِ میل عبور کرلیا۔

جس کے بعد آن لائن گیم پب جی دنیا بھر کے کامیاب ترین گیمز میں شامل ہوگیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق پب جی موبائل، پلیئر ان نون کے بیٹل گراؤنڈز کا موبائل ورژن ہے، جس میں پلیئرز کا ایک گروہ، ایک دوسرے سے اس وقت تک لڑتا رہتا ہے جب تک صرف ایک کھلاڑی باقی نہیں رہ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں آن لائن گیم پب جی پر پابندی

یہ آن لائن گیم اس وقت سے مقبول ہے جب اسے 3 برس قبل لانچ کیا گیا تھا۔

پب جی موبائل کے ڈاؤن لوڈز کے حالیہ اعداد و شمار کے بعد یہ اب کلو گیمز کے سب وے سرفر اور کنگ ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کے کینڈی کرش ساگا سے پیچےرہ گیا ہے۔

ڈیٹا اینالیٹکس فرم سینسر ٹاور کے مطابق مذکورہ دونوں گیمز کھیلنے میں آسان ہیں اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد انہیں پسند کرتی ہے۔

نیکو پارٹنرز کے تجزیہ کار نے کہا کہ پب جی موبائل کے ایک ارب ڈاؤن لوڈز کا مطلب ہے کہ اس جیسے دیگر گیمز بھی اسی جگہ پہنچ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کا پب جی گیم اور بیگو اپیلی کیشن بحال کرنے کا فیصلہ

ٹینسینٹ جو ریونیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیمز کمپنی ہے جس کا چین میں اسی طرح ایک اور گیم ہے جو پیس کیپر ایلیٹ کہلاتا ہے۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں آگیا ہے جب ٹینسینٹ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ چوتھی سہ ماہی میں ان کے آن لائن گیمز ریونیو میں 29 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے چین اور بین الاقوامی مارکیٹس میں ویڈیو گیمز کھیلنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہے۔

کمپنی کے مطابق ان کے 2 ہٹ گیمز اونر آف کنگز اور پب جی موبائل، اسی سہ ماہی میں چین اور بین الاقوامی مارکیٹس میں بالترتیب ٹاپ رینکنگز میں رہے۔

تبصرے (0) بند ہیں