ٹی20 اور ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کا اسکواڈ جنوبی افریقہ روانہ

اپ ڈیٹ 26 مارچ 2021
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے اور چار ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے — فوٹو بشکریہ پی سی بی
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے اور چار ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے — فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لیے آج خصوصی طیارے سے جوہانسبرگ روانہ ہو گئی ہے۔

ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستان کا 34 رکنی اسکواڈ جمعہ کو بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ جوہانسبرگ روانہ ہو گیا، ان 34 ارکان میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آصف علی انجری کے شکار سعود شکیل کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل

فی الحال دورہ جنوبی افریقہ کے لیے صرف وائٹ بال اسکواڈ روانہ ہو رہا ہے جس کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کے 10 ارکان 12 اپریل کو زمبابوے روانہ ہوں گے۔

گزشتہ روز آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا تھا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ حسن علی سمیت سب کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کلیئر ہیں لہٰذا جنوبی افریقہ کی اہم سیریز کے لیے سب دستیاب ہیں اور سفر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وبا کے دنوں میں کھلاڑیوں کے لیے بائیو سیکیور ببل میں رہتے ہوئے کھیلنا بہت مشکل ہے اور ایک اچھی چیز ہے کہ اپنی سماجی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

ان دونوں دوروں کے لیے قومی ٹیم میں شامل سعود شکیل انجری کا شکار ہونے کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ آصف علی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور 4 ٹی20 میچز کھیلنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم کے انتخاب میں فٹنس پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا، مصباح

جنوبی افریقہ میں سیریز کے بعد قومی اسکواڈ 17 اپریل کو 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے ہرارے روانہ ہوگا جس کے بعد 12 مئی کو قومی اسکواڈ کی وطن واپسی ہو گی۔

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے پاکستان کے اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ٹی20 اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، ارشد اقبال، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر۔

ون ڈے اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، دانش عزیز، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز، آصف علی شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر۔

ٹیسٹ اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، تابش خان، زاہد محمود۔

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ شیڈول:

2 اپریل : پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

4 اپریل: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ

7 اپریل : تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

10 اپریل: پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ

12 اپریل:دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم ، جوہانسبرگ

14 اپریل : تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

16 اپریل : چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا

تبصرے (0) بند ہیں