پاکستان میں کووِڈ 19 ویکسین تیار کرنے کیلئے چینی دوا ساز کمپنی سے معاہدہ

اپ ڈیٹ 02 اپريل 2021
کمپنی نے امید ظاہر کی کہ یہ عالمی وباکے خلاف مجموعی اقدامات میں اہم اضافہ ہوگا—فائل فوٹو: رائٹرز
کمپنی نے امید ظاہر کی کہ یہ عالمی وباکے خلاف مجموعی اقدامات میں اہم اضافہ ہوگا—فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی: ایک مقامی دوا ساز کمپنی نے چینی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں کووڈ 19 کی ویکسین بنانے اور فراہم کرنے کا معاہدہ کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایم/ایس سرل کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں یہ بات سامنے آئی جس میں کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نے چینی کمپنی لائیوزون مفارم انک کے ساتھ نوول کورونا وائرس ویکسین (وی-01) بنانے کا معاہدہ کیا ہے۔

خط سے یہ بات معلوم ہوئی کہ ویکسین اپنے ٹرائل کے آخری مرحلے میں ہے اور اس کے ٹھوس نتائج سامنے آئے ہیں، کمپنی نے امید ظاہر کی کہ یہ عالمی وباکے خلاف مجموعی اقدامات میں اہم اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:چینی ویکسین قومی ادارہ صحت کے پلانٹ میں پیک کرنے کا فیصلہ

خط میں کہا گیا کہ 'ری کمبینینٹ نوول کووِڈ 19 ویکسین (وی-01) لائیوزون نے تیار کی ہے جس کے کلینیکل ٹرائل کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں'۔

خط میں مزید کہا گیا کہ تیسرے مرحلے کی کلینکل تحقیق میں متعدد ممالک میں 20 ہزار سے زائد سبجیکٹس شامل ہیں جس کا مقصد وی-01 پروگرام کی افادیت، تحفظ اور قوت مدافعت ابھارنے کی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تیار کی جانے والی کووِڈ ویکسین، منصوبوں میں سے وی-01 میں بہت سے ممکنہ فوائد ہیں مثلاً مضبوط سیفٹی پروفائل، جاندار شے میں اعلیٰ غیر جانبدار اینٹی باڈیز کی طاقت، طویل پائیداری اور مینوفیکچرنگ بڑھانے میں آسانی شامل ہے۔

سرل پر اعتماد ہے کہ موجودہ عالمی وبا کے دور میں متعلقہ حکام فوری طور پر اس معاملے کو دیکھیں گے اور تیزی سے منظوری کی معاونت کریں گے تا کہ تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائلز پاکستان میں کیے جاسکیں۔

مزید پڑھیں: ڈریپ نے کووِڈ 19 ویکسین کی فروخت کیلئے طریقہ کار کا اعلان کردیا

مالیاتی منڈی اور طبی ماہرین کا خیال ہے صحت کے بڑھتے ہوئے بحران اور کورونا وائرس کی ایک بعد ایک نئی لہر کے دوران بہتر علاج کی ضرورت دوا ساز کمپنیوں کے لیے کاروباری فوائد حاصل کرنے کا موقع بن کر ابھری ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے اب تک ملک میں استعمال کے لیے 4 ویکسینز کو منظوری دی ہے جس میں کین سینوفام اور کین سینو، اسپٹکنک وی ار آسٹرازینیکا شامل ہیں۔

دوا سازی کی صنعت کے ایک عہدیدار کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ 'یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ کوئی دوا ساز کمپنی کسی منظورہ شدہ ویکسین کی تیاری کا اجازمہ نامہ لائے گی'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں