اوپو رینو 5 سیریز کا ایک اور نیا فون رینو 5 زی 5 جی

07 اپريل 2021
— فوٹو بشکریہ اوپو
— فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے اپنی رینو 5 سیریز میں ایک اور نئے فون رینو 5 زی 5 جی کا اضافہ کردیا ہے۔

اوپو رینو 5 زی میں 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

ڈسپلے میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا کسل سیلفی کیمرا چھا ہوا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 800 یو پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اوپو رینو 5 زی میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

فون میں 4310 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اوپو رینو 5 زی کے دیگر فیچرز میں ہیڈفون جیک، این ایف سی اور 5 جی سپورٹ قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل مونوکروم کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

کمپنی کے مطابق کیمرا سیٹ اپ میں الٹرا نائٹ موڈ، ایچ ڈی آر ویڈیو، ڈوئل ویو ویڈیو، فوکس لاک، ڈائنامک بوکھیہ اور اے آئی سین ان ہانسمنٹ 2.0 جیسے فیچرز موجود ہیں۔

اس فون کو سب سے پہلے سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جہاں اس کی قیمت 395 ڈالرز (60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں