فرانس: خاتون پولیس اہلکار چاقو کے حملے میں ہلاک

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2021
خاتون پولیس اہلکار پر 36 سالہ تسمانوی شہری نے حملہ کیا—فوٹو: اے ایف پی
خاتون پولیس اہلکار پر 36 سالہ تسمانوی شہری نے حملہ کیا—فوٹو: اے ایف پی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں خلیجی ملک تیونس نژاد شہری کے چھریوں کے وار سے خاتون پولیس اہلکار دم توڑ گئیں۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پیرس کے جنوب مغربی علاقے میں قائم پولیس اسٹیشن پر عرب نژاد شہری نے خاتون پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا اور وہ ہلاک ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: فرانس: گرجا گھر میں چاقو سے حملہ، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

پولیس عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ پیرس سے 60 کلومیٹر دور قصبے ریمبولیٹ میں اسٹیشن پر ایک اور پولیس افسر کی فائرنگ سے حملہ آور بھی زخمی ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملہ اسٹیشن کے محفوظ دروازے پر دوپہر 2بج کر 20 منٹ پر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک خاتون پولیس اہلکار کی عمر 48 سال تھیں۔

فرانس کے وزیر اعظم جین کیسٹیکس اور وزیرداخلہ جیرالڈ ڈارمینن دونوں کا کہنا تھا کہ وہ جائے وقوع کی طرف جا رہے ہیں۔

واقعے کی تفتیش کرنے کے والے ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آور 36 سالہ تھا اور سیکیورٹی سروس ان کے حوالے سے معلومات نہیں رکھتی تھیں۔

خیال رہے کہ فرانس میں اس سے قبل بھی اس طرح کے حملہ ہوتے رہے ہیں جن کا الزام کالعدم تنظیموں پر عائد کیا جاتا ہے جبکہ سیکڑوں افراد جان سے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس: چارلی ہیبڈو کے سابقہ دفاتر کے قریب چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی

گزشتہ برس 29 اکتوبر کو فرانس کے شہر نیس میں ایک حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے ایک خاتون کا گلا کاٹنے کے علاوہ 2 افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ شہر کے ایک گرجا گھر میں پیش آیا، مذکورہ حملے کو شہر کے میئر نے دہشت گردی کا واقعہ قرار دے دیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ چاقو سے خاتون کا گلا کاٹا گیا جبکہ فرانسیسی سیاستدان میرین لی پین نے بھی حملے میں گلا کاٹے جانے کا ذکر کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں