مقبول ویڈیو کانفرنسنگ ایپ زوم نے ایک نیا فیچر ایمریسو ویو متعاررف کرایا ہے جس کا مقصد ویڈیو بیک گراؤنڈ کو بہتر بنانا ہے۔

یہ ورچوئل ویڈیو بیک گراؤنڈ فیچر ویڈیو کالز کو بالکل ایسا بنادیتا ہے جیسے کسی دفتر میں میٹنگ ہورہی ہو یا کم از کم ایسا احساس ضرور دلاتا ہے۔

زوم کی جانب سے اس فیچر کا اعلان گزشتہ سال ایک کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا مگر یہ اب جاکر اس ایپ کو استعمال کرنے والے مفت اور پرو اکاؤنٹس کو دستیاب ہوا ہے۔

اس فیچر میں 25 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے اور اس میں کمپنی کی توجہ حقیقی نظر آنے والی لوکیشن دکھانے پر مرکوز نظر آتی ہے۔

یعنی فلیگ بیک گراؤنڈ کی بجائے میٹنگ ہوسٹس اس فیچر کو اسی مینیو میں ان ایبل کرسکتے ہیں جہاں اسپیکر ویو اور گیلری ویو موجود ہوتے ہیں۔

ان ایبل کرنے پر کال کا حصہ بننے والے افراد خودکار طور پر بلٹ ان ورچوئل سینز جیسے کسی بورڈ روم یا آڈیٹوریم میں نظر آنے لگتے ہیں۔

زوم نے بتایا کہ ہوسٹس شرکا کو ری سائز بی کرسکتے ہیں اور انہیں منظر میں کہیں بھی منتقل کرسکتے ہیں۔

ویسے تو کسی بی تصویر کو اس بیک گراؤنڈ کے لیے استعمال ہوسکتی ہے مگر کمپنی کے مطابق مخصوص فائل ٹائپ، ایسپکٹ ریشو اور ریزولوشن والی تصویر کا استعمال زیادہ بہتر نتائج فراہم کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ زوم
فوٹو بشکریہ زوم

اگر کال میں 25 سے زیادہ افراد ہوں تو اس فیچر میں اضافی لوگوں کے تھمب نیل سین کے اوپر نظر آتے ہیں جبکہ موبائل یا ڈیسک ٹاپ پر زوم کا اپ ڈیٹ ورژن استعمال نہ کرنے والے افراد اس کا حصہ نہیں بن سکتے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران زوم کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے مگر اس طرح کے بیک گراؤنڈ کے معاملے میں مائیکرو سافٹ ٹیمز اور اسکائپ نے اسے پیچھے ھوڑ دیا تا۔

دونوں ایپس میں ٹوگیدر موڈ کے تحت اس طرح کا فیچر 2020 سے موجود ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں