وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 783 ٹیسٹ کیے گئے اور مزید ایک ہزار 115 کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے مزید12 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 645 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید 362 مریض صحت یاب ہوئے اور صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 414 ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک مجموعی طور پر 36 لاکھ 36 ہزار 777 ٹیسٹ کیے گئے اور 2 لاکھ 83 ہزار 559 کیسز رپورٹ ہوئے اور اس وقت 14 ہزار 500 مریض زیر علاج ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں