اوپو کا نیا 5 جی فون کے 9 متعارف

06 مئ 2021
کے 9 فائیو جی — فوٹو بشکریہ اوپو
کے 9 فائیو جی — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے اپنا نیا 5 جی اسمارٹ فون کے 9 متعارف کرادیا ہے۔

چین میں ایک ایونٹ کے دوران کمپنی کی جانب سے ایک اسمارٹ ٹی وی، ٹی ڈبلیو ایس ایئرفونز اور فٹنس بینڈ کے ساتھ اس فون کو پیش کیا گیا۔

اوپو کے 9 فائیو جی میں اسنیپ ڈراگون 768 جی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔

فون کے اندر 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق کے 9 فائیو جی میں تھری ڈی لیکوئیڈ کولنگ سسٹم ڈیوائس کی کارکردکی کو مستحکم رکھنے کے لیے دیا گیا ہے۔

فون میں 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

یہ ڈیوائس 4300 ایم اے ایچ بیٹری ے لیس ہے جس کے ساتھ یو ایس بی سی پورٹ کے ذریعے 65 واٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

دیگر فیچرز میں ہیڈفون جیک، 360 سراؤنڈ انٹینا، ڈوئل موڈ 5 جی قابل ذکر ہیں۔

یہ فون 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1999 یوآن (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

اسی طرح 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2199 یوآن (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں