مایا علی کی رات دیر گئے سڑک پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی—فائل فوٹو: فیس بک

ماضی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کرکٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے والی اداکارہ مایا علی کی کراچی کی سڑک پر رات دیر گئے مرد ساتھیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مایا علی اگرچہ کرکٹ ٹیم کی سفیر کے طور پر کھیل کے میدانوں میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیتی رہی ہیں، تاہم پہلی بار انہیں پاکستان میں روایتی انداز میں سڑک اور گلیوں میں کھیلی جانے والی کرکٹ کھیلتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مایا علی کرکٹ ٹیم کی سفیر مقرر

فیشن رپورٹر ملیحہ رحمٰن نے مایا علی کی اسپورٹس اینکر فیضان نجیب اور دیگر مرد ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کی سڑک پر رات دیر گئے کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکارہ کو بہترین بلے بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملیحہ رحمٰن کے مطابق انہوں نے مذکورہ ویڈیو مایا علی کی جانب سے حاصل کی، جس میں اداکارہ کو رات دیر گئے سیکیورٹی اہلکاروں کے سائے میں پرجوش انداز میں کھیل کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو میں مایا علی کو بلے بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مایا علی اچھا اسکور کرنے کے بہترین شاٹ کھیلتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے رات دیر گئے سڑک پر مرد ساتھیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور شائقین نے انہیں بہترین کرکٹر بھی قرار دیا۔

بعض مداحوں نے ان کی جانب سے کھیل کھیلنے کا ان کا چھپا ہوا ٹیلنٹ بھی قرار دیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں