ماضی کی مقبول اداکارہ طلعت صدیقی انتقال کرگئیں

اپ ڈیٹ 09 مئ 2021
فریحہ پرویز نے طلعت صدیقی کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی—فائل فوٹو: فیس بک
فریحہ پرویز نے طلعت صدیقی کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی—فائل فوٹو: فیس بک

پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ طلعت صدیقی 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

وہ اداکارہ عارفہ صدیقی کی والدہ اور گلوکارہ فریحہ پرویز کی خالہ بھی تھیں۔

ان کا انتقال 8 مئی بروز ہفتے کی شب کو ہوا اور گلوکارہ فریحہ پرویز نے ان کے انتقال کی خبر مداحوں کو دی۔

مزید پڑھیں: ماضی کی مقبول اداکارہ فردوس بیگم انتقال کر گئیں

فریحہ پرویز نے فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ 'میری خالہ طلعت صِدیقی صاحبہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملی'۔

گلوکارہ فریحہ پرویز نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ طلعت صدیقی کی مغفرت فرمائے۔

تاہم فریحہ پرویز نے طلعت صدیقی کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی۔

طلعت صدیقی 1939 میں بھارت کے شہر شملہ میں پیدا ہوئی تھیں اور انہیں ریڈیو پر کام کرنے کی وجہ سے شہرت ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی کی معروف اداکارہ اور شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم انتقال کرگئیں

اداکارہ طلعت صدیقی نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تاہم 30 برس قبل انہوں نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

طلعت صدیقی نے 'دل نشین'، 'حیدر سلطان' اور 'کالیا' جیسی مشہور فلموں میں بھی اداکاری کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں