مسجد الحرام میں جمعے کے خطبے کے دوران منبر تک جانے کی کوشش کرنے والے شخص کو گارڈز نے گرفتار کرلیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مکہ ریجن کی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے مسجدالحرام میں منبر پر امام تک پہنچنےکی کوشش کی۔

الحرمین کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا کہ آج ایک واقعہ پیش آیا جب مسجدالحرام کے منبر پر شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے تو ایک شخص نے منبر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہناتھا کہ پبلک سیکیورٹی عہدیداروں نے فوری طور پر مذکورہ شخص کو قابو کیا اور حراست میں لےلیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احرام میں ملبوس شخص بظاہر لاٹھی کے ساتھ منبر کی طرف تیزی سے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تاہم سیکیورٹی گارڈز چابکدستی سے اس کو قابو کر کے دور لے گئے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں