• KHI: Maghrib 5:46pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:46pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:32pm

'نہیں کرنی شادی'، نوشین شاہ کا دباؤ ڈالے جانے پر جواب

شائع May 24, 2021
اداکارہ کے مطابق پاکستان میں مائیں بچیوں کو شادی کرنے کا کہتی رہتی ہیں—فائلف فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق پاکستان میں مائیں بچیوں کو شادی کرنے کا کہتی رہتی ہیں—فائلف فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ یوں تو متعدد فیشن شوز میں عروسی لباس کی تشہیری مہم کا حصہ بن چکی ہیں اور کئی ڈراموں میں دلہن کے کردار بھی ادا کرچکی ہیں۔

تاہم وہ حقیقی زندگی میں فوری طور پر شادی کرنے کے لیے تیار نہیں دکھائی دیتیں اور انہوں نے دباؤ ڈالے جانے پر اہل خانہ کو صاف جواب دے دیا۔

نوشین شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اعتراف کیا کہ والدہ ان پر شادی کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوشین شاہ بن بلائے شادی پر آگئی تھیں، یاسر حسین

اداکارہ و ماڈل نے اسٹوری میں لکھا کہ ’پاکستان وہ واحد ملک ہے، جہاں اگر کوئی شادی نہیں کرتا تو والدہ انہیں یاد دلاتی رہتی ہیں کہ انہیں شادی کرنی ہے‘۔

نوشین شاہ کے مطابق والدہ انہیں شادی کرنے کے لیے کہتی رہتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نوشین شاہ کے مطابق والدہ انہیں شادی کرنے کے لیے کہتی رہتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے مختصر اسٹوری میں بتایا کہ ان کی والدہ انہیں ہر روز کہتی ہیں کہ شادی کرلیں، شادی کرلیں۔

نوشین شاہ نے لکھا کہ وہ فوری طور پر شادی کے لیے تیار نہیں، انہیں شادی نہیں کرنی، انہیں معاف کردیا جائے۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین نے شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی، نوشین شاہ

نوشین شاہ سے قبل بھی متعدد اداکارائیں و ماڈلز یہ اعتراف کر چکی ہیں کہ ان پر بھی اہل خانہ سمیت متعدد دوستوں کی جانب سے شادی کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے اور انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ شادی کرلیں۔

اداکارہ نے اسٹوری میں لکھا انہیں ابھی شادی نہیں کرنی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے اسٹوری میں لکھا انہیں ابھی شادی نہیں کرنی—اسکرین شاٹ

کچھ عرصہ قبل اداکارہ صبور علی نے ایک ٹی وی شو میں اعتراف کیا تھا کہ بڑی بہن سجل علی کی شادی ہوجانے کے بعد گھر والوں کا ان پر شادی کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے اور ساتھ ہی دوست بھی انہیں شادی کا مشورہ دیتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوشین شاہ کے زور دینے پر انہیں شادی کا مقام بتایا، یاسر حسین

مذکورہ شو میں صبور علی نے کہا تھا کہ اسی طرح ایمن خان کی شادی کے بعد منال خان پر بھی شادی کے لیے دباؤ بڑھا ہے اور حیران کن طور پر مذکورہ شو کے بعد حال ہی میں دونوں اداکاراؤں نے منگنی کی تھی۔

صبور علی اور منال خان نے حال ہی میں منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کی تھیں، جس پر مداحوں نے انہیں نئی زندگی کی شروعات پر مبارک باد بھی پیش کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 12 نومبر 2024
کارٹون : 11 نومبر 2024