اوپو نے رینو 6 سیریز کے 3 اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

اوپو رینو 6، 6 پرو اور 6 پرو پلس میں سے پرو فونز کے فیچرز لگ بھگ ایک جیسے ہیں بس کیمرا سیٹ اپ اور پراسیسر میں فرق ہے۔

اوپو کی یہ مڈرینج سیریز دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہے اور یہی ہے کہ سال میں کم از کم 2 بار اس کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

اوپو رینو 6 سیریز کے فونز سب سے پہلے چین میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

اوپو رینو 6

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اس فون میں 6.4 انچ کا فلیٹ امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 11.3 سے کیا ہے جبکہ 4300 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 32 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

اس فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2799 یوآن (لگ بھگ 68 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی والا ورژن 3199 یوآن (77 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں جون کے دوسرے عشرے میں دستیاب ہوگا۔

اوپو رینو 6 پرو اور 6 پرو پلس

پرو سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ اوپو
پرو سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ اوپو

یہ دونوں فونز لگ بھگ ایک جیسے ہی ہیں تاہم کیمرا سیٹ اپ اور پراسیسر میں فرق ہے۔

اوپو رینو 6 پرو میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 جبکہ رینو 6 پرو پلس میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر موجود ہے۔

دونوں فونز میں 6.55 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

دونوں میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے ۔

دونوں میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جبکہ اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج کلر او ایس 11.3 سے کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

رینو 6 پرو میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے موجود ہیں۔

اس کے مقابلے میں رینو 6 پرو پلس کے بیک پر بھی 4 کیمرے موجود ہیں مگر وہ پرو ماڈل سے مختلف ہیں۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جو کمپنی کے فلیگ شپ فون فائنڈ ایکس 3 پرو میں بھی دیا گیا۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اسی طرح 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو (2 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ) اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

دونوں فونز کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرے پنچ ہول ڈیزائن میں دیئے گئے ہیں۔

اوپو رینو 6 پرو کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی والا ورژن 3499 یوآن (لگ بھگ 85 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3799 یوآن (92 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

اوپو رینو 6 پرو پلس کے بیسک ماڈل 8/128 جی بی کے لیے 3999 یوآن (97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ورژن کے لیے 4499 یوآن (ایک لاکھ 9 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں