کے الیکٹرک کی نیپرا سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 ارب 60 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست

اپ ڈیٹ 04 جون 2021
کے الیکٹرک نے رواں سال کے چار ماہ (جنوری تا اپریل 2021) کے لیے ایف سی اے کے ذریعے صارفین اضافی چارجز طلب کیے ہیں۔ - فائل فوٹو:اے ایف پی
کے الیکٹرک نے رواں سال کے چار ماہ (جنوری تا اپریل 2021) کے لیے ایف سی اے کے ذریعے صارفین اضافی چارجز طلب کیے ہیں۔ - فائل فوٹو:اے ایف پی

اسلام آباد: کے الیکٹرک نے رواں سال کے چار ماہ (جنوری تا اپریل 2021) کے لیے ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے ذریعے صارفین سے 5 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد اضافی چارجز موصول کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو دی گئی اپنی درخواست میں کراچی میں موجود نجی پاور یوٹیلیٹی نے ریگولیٹر سے درخواست کی ہے کہ وہ ماہانہ ایف سی اے کے تحت تین ماہ کے لیے 7 ارب 17 کروڑ 40 لاکھ روپے کے اضافی مالی بوجھ کی منتقلی اور اگلے مہینے کے لیے تقریباً ایک ارب 60 کروڑ روپے کے ری فنڈ کی اجازت دے۔

اس کے علاوہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ٹیرف میں فی یونٹ مزید 37 پیسے اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنی درخواست میں کے الیکٹرک نے جنوری سے اپریل کی مدت کے لیے ایندھن کے اخراجات کی لاگت اور ملٹی ایئر ٹیرف (ایم وائی ٹی) 2017-2023 کے تحت مارچ میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک کا اضافی 40 ارب روپے کا مطالبہ، کراچی میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

جنوری، فروری اور مارچ کے لیے ماہانہ ایف سی اے کے تحت کے ای نے 7 ارب 17 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ ایف سی اے کے تحت اپریل میں 87 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔

جنوری کے لیے کے ای نے ٹیرف میں 1.978 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جس سے کمپنی کراچی کے بجلی صارفین سے 2 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ روپے وصول کرسکتی ہے۔

فروری کے لیے اس نے اضافی 2 ارب 77 کروڑ 30 لاکھ روپے اکٹھا کرنے کے لیے فی یونٹ 2.495 روپے اضافے کی درخواست کی ہے۔

اسی طرح مارچ کے لیے کمپنی نے صارفین پر 2 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ روپے کے بوجھ کی منتقلی کے لیے ٹیرف میں 1.497 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب کے ای نے ایندھن کی لاگت میں ایڈجسٹمنٹ میں ایک ارب 60 کروڑ روپے کے لیے 87 پیسے فی یونٹ کمی کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کے نرخ بڑھا دیے

ایم وائی ٹی میں فراہم کردہ طریقہ کار کے مطابق کے ای نے ایندھن کے علاوہ بجلی کی خریداری کی قیمت (پی پی پی) میں تبدیلیوں، ٹرانسمیشن کے اثرات اور آپریشنل نقصانات کی وجہ سے ٹیرف میں جنوری سے مارچ کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی علیحدہ درخواست دائر کی ہے۔

اس معاملے میں کے ای نے ٹیرف میں 37 پیسے فی یونٹ اضافہ طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ کیو ٹی اے حکومت کی منظوری سے مشروط ہیں۔

نیپرا ان درخواستوں پر 15 جون کو عوامی سماعت کرے گی اور اس نے سماعت کے لیے مداخلت کاروں سے کئی سوالات کے جوابات طلب کرلیے ہیں۔

عوامی سماعت میں نیپرا اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا مطلوبہ ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلیاں اور سہ ماہی تغیرات کا جواز پیش کیا گیا ہے یا نہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں