بجٹ 2022: زراعت، فوڈ سیکیورٹی کیلئے 26 ارب روپے مختص

11 جون 2021
انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلین ٹری سونامی کے نام سے ایک خصوصی منصوبہ شروع کررکھا ہے۔ 
—فائل فوٹو
انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلین ٹری سونامی کے نام سے ایک خصوصی منصوبہ شروع کررکھا ہے۔ —فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بجٹ 22-2021 میں 14 ارب روپے جبکہ فوڈ سیکیورٹی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اقدامات کے لیے 12 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 22-2021 پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں کاربن کا اخراج کم ہے مگر اس سے ان 10 ممالک میں سے ایک گردانا جاتا ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیاد متاثرہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلین ٹری سونامی کے نام سے ایک خصوصی منصوبہ شروع کررکھا ہے۔

علاوہ ازیں شوکت ترین نے کہا کہ زرعی شعبے میں اہم اقدامات کے لیے 12 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

  • ٹڈی دل ایمرجنسی اور فوڈ سیکیورٹی پراجیکٹ کے لیے ایک روپے
  • چاول، گندم، کپاس، گنے اور دالوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے 2 ارب روپے
  • تجارتی بنیادوں پر زیتون کی کاشت بڑھانے کے لیے ایک ارب روپے
  • آبی گزرگاہوں کی مرت اور بہتری کے لیے 3 ارب روپے

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے (0) بند ہیں