گوگل کی جانب سے اس کی چند بڑی ویب ایپس بشمول جی میل اور گوگل ڈاکس میں نئے فیچر اور پہلے سے بہتر تجربہ فراہم کیا جارہا ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ انسٹنٹ میسجنگ ایپس کو بھی بدلا جارہا ہے۔

گوگل کی جانب سے 2 بڑی تبدیلیاں اس سال کی جارہی ہیں۔

پہلی تبدیلی تو یہ ہے کہ گوگل چیٹ اور گوگل میٹ ہینگ آؤٹ کی جگہ لے رہے ہیں، ویب پر جی میل کے کارنر پر، فون میں اور ہر جگہ۔

پرانی ہینگ آؤٹ کی چیٹس اب گوگل چیٹ میں دیکھی جاسکیں گی۔

گوگل چیٹ کو جی میل پر ایکٹیویٹ کیا جاسکتا ہے، فون پر ایپ انسٹال کی جاسکتی ہے اور ہینگ آؤٹ کی جگہ اسے لوگوں سے رابطے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گوگل کی جانب سے چند نئے رفیچرز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، جیسے اب ڈاکومینٹس میں کانٹیکٹس کو @مینشن کیا جاسکے گا یا بات چیت کو ملٹی پل تھریڈز میں کیا جاسکے گا۔

دوسری بڑی تبدیلی یہ ہے کہ بزنس ورک اسپیس پیکج کا لائٹ ویٹ ورژن آنے والے مہینوں میں ہر ایک کی رسائی میں ہوگا، بس ایک گوگل اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی۔

گوگل چیٹ اور گوگل میٹ دوستوں، رشتے داروں، دفتری یا کاروباری ساتھیوں سے رابطے کے لیے اہم ذریعہ بن جائیں گے۔

جی میل، گوگل کیلنڈر، گوگل ڈرائیڈ اور متعدد سروسز تک ایک ہی جگہ رسائی بہت بڑی تبدیلی ہوگی۔

گوگل چیٹ کے نئے فنکشنز اس سروس کو مزید بہتر بنادیں گے اور جی میل پر گوگل چیٹ کو ٹرن آن کرکے آپ گوگل ورک اسپیس کو اپنے اکاؤنٹ پر بھی ایکٹیویٹ کرسکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے جی میل کے سیٹنگز پیج میں گوگل چیٹ کو سلیکٹ کریں۔

یہ تبدیلی ہر ایک کے لیے مفت ہے مگر سال کے آخر تک فری لانسرز اور اداروں کے لیے 10 ڈالر ماہانہ سبسکرائپشن بھی متعارف کرائی جائے گی جس میں چند اضافی ٹولز موجود ہوں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں