فیس بک کی جانب سے میسجنگ ایپس میں مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہونے والے پیغامات پر کافی کام کیا جارہا ہے۔

میسنجر اور انسٹاگرام میں خود ڈیلیٹ ہونے والے میڈیا اور ٹیکسٹ پیغامات کو متعارف کرانے کے بعد اب اس سے ملتا جلتا فیچر واٹس ایپ میں بھی پیش کیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ویو ونس کے نام سے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے، جو ایک بار دیکھنے کے بعد فوٹوز اور ویڈیوز کو فیڈ سے غائب کردیتا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق بیٹاورژن میں اس نئے فیچر میں ٹائمر جیسا ایک بٹن موجود ہے۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ میں گزشتہ سال متعارف کرائے گئے ڈس اپیئرنگ فیچر سے مختلف ہے جس میں پیغامات 7 دن کے اندر فیڈ سے ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں۔

اس نئے فیچر میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیو ایک بار دیکھنا یا استعمال کیا جاسکتا ہے اور ایپ سے نکلتے ہی وہ غائب ہوجاتے ہیں۔

صارفین کو ایک بار وہ میڈیا فائلز دیکھنے پر نوٹیفکیشن بھی موصول ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریڈ رسیپٹ کو ڈس ایبل کرنے پر بھی ون مور میسج کو دیکھنے پر دیگر افراد کو نوٹیفکیشن مل جائے گا کہ آپ نے میسج کو دیکھا ہے تاہم آپ کو علم نہیں ہوسکے گا کہ آپ کا بھیجا میسج کسی اور نے کب اوپن کیا۔

اس کے علاوہ ان پیغامات کے اسکرین شاٹ لینا بھی ممکن ہے اور یگر کو علم بھی نہیں ہوگا۔

اور ہاں ایک بار اون کرنے پر اس میسج کو آگے بھی فارورڈ کیا جاسکتا ہے اور اس وقت بھی یہ فیچر کام کرے گا چاہے دوسرے کو فیچر تک رسائی نہ بھی ہو۔

آئی او ایس ڈیوائسز میں اس فیچر کو کچھ عرصے بعد متعارف کرایا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں