فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 29 افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2021
انہوں نے کہا کہ ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں—فوٹو: رائٹرز
انہوں نے کہا کہ ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں—فوٹو: رائٹرز

فلپائنی فوجیوں کو لے جانے والا ایک طیارہ ملک کے جنوبی حصے میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی جانب سے فراہم کردہ تازہ معلومات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی۔

علاوہ ازیں حادثے میں زخمیوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 17 تاحال لاپتا ہیں۔

اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے وزیر دفاع ڈیلفین لورینزانا نے ایک جاری بیان میں کہا کہ مجموعی طور پر 29 لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ 40 افراد کو بچا لیا گیا۔

مزید پڑھیں: امریکا نے چین کو فلپائن اور تائیوان میں ’جارحانہ اقدام‘ پر خبردار کردیا

دوسری جانب فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ لاک ہیڈ سی 130 نامی طیارے کی لینڈنگ کے دوران خرابی ہوئی تھی، انہوں نے مزید بتایا کہ ’ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں‘۔

واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصویروں میں صوبہ سولو کے پٹیکول کے مقام پر درختوں کے درمیان طیارے کے ملبے سے آگ اور دھواں نکلتے دیکھا گیا جہاں فوج نے طویل عرصے تک باغیوں کا مقابلہ کیا تھا۔

لورینزانا نے اس سے قبل رائٹرز کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں 92 افراد سوار تھے جن میں 3 پائلٹ اور عملے کے 5 افراد شامل تھے۔

مزید پڑھیں: فلپائن: مسلم باغیوں کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ

مسلح افواج کے سربراہ سیریلو سوبیجنا نے صحافیوں کو بتایا کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے سے کم از کم 40 افراد کو بچایا گیا اور اب ان کا علاج کرایا جارہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں