بارش نے سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کی کلین سوئپ کی خواہش پر پانی پھیر دیا

اپ ڈیٹ 05 جولائ 2021
اوول میں کھیلے گئے میچ میں 48 رنز دے کر 5 وکٹس حاصل کی تھی اورانگلینڈ نے یہ میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا تھ
اوول میں کھیلے گئے میچ میں 48 رنز دے کر 5 وکٹس حاصل کی تھی اورانگلینڈ نے یہ میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا تھ

برسٹل: ٹام کرن نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں اپنے بھائی سیم کرن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تاہم بارش ان کی اس عمدہ کارکردگی کو بہا لے گئی اور انگلینڈ تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں فتح اور سیریز میں کلین سوئپ سے محروم رہا۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 سیریز 0-3 سے جیتنے کے بعد انگلینڈ ون ڈے سیریز میں بھی اسی طرح کے نتائج کا خواہشمند تھا اور انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میچ میں پوری سری لنکن ٹیم کو صرف 41.1 اورز میں ہی پویلین بھیج کر اس خواب کو تقریباً پورا کر لیا تھا لیکن بارش نے مداخلت کردی۔

سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کے ذمے دار ٹام کرن تھے جنہوں نے 10 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل سیم کرن نے جمعرات کے روز اوول میں کھیلے گئے میچ میں 48 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں اور انگلینڈ نے یہ میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی سری لنکا میں کورونا کا شکار

تاہم سری لنکا کی اننگز کے بعد اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم بیٹنگ شروع کرتی، میچ میں تیز بارش کی آمد ہو گئی۔

یہ پہلا موقع تھا کہ ٹام کرن نے انٹرنیشنل کرکٹ میں انگلینڈ کے لیئے وکٹیں حاصل کیں جہاں اس سے قبل وہ مجموعی طور پر پانچ ٹی20 اور و ن ڈے میچوں میں 34 اوورز کرانے کے باوجود وکٹ لینے سے محروم رہے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے صرف داسن شناکا نے بلے سے کچھ مزاحمت دکھائی اور 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کا ٹاپ آرڈر تقریباً 15 میچز سے مشکلات کا شکار ہے اور نئے بال پر تمام ہی بلے باز جلد پویلین لوٹ جاتے ہیں۔

کاؤنٹی گراؤنڈ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا اور 15 اوورز میں 63 رنز کے اسکور پر 5 وکٹیں گر گئی تھی، کرس ووکس اور ڈیوڈ وِلی نے ابتدائی وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: سری لنکا کے تھیسارا پریرا کی جارحانہ بلے بازی، ایک اوور میں 6 چھکے

کرس ووکس نے سری لنکا کے کپتان کوشل پریرا کو 9 رنز پر اسٹمپ آؤٹ کیا۔

ڈیوڈ ولی نے سیم کرن کے بعد نیا بال سنبھالا اور 2 اوورز میں 17 رنز دے کر ایوشکا فرنینڈو کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔

اوول کے میدان پر 91 رنز بنانے والے دھننجیا ڈی سلوا میچ میں صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پورے دورے کے دوران وکٹوں کے درمیان سری لنکن کھلاڑیوں کی رننگ کی صورتحال بہت بری رہی اور اس میچ میں ان کی اننگز 9 اوورز پہلے ہی ختم ہوگئی۔

یوں ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے انگلینڈ نے 3 میچز کی سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔

قبل ازیں چیسٹر لی اسٹریٹ انگلینڈ مییں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اوول میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں